جماعت اسلامی جمعہ اور اتوار کو پورے آزادکشمیر،گلگت بلتستان اور مہاجرین کے حلقوں میں افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی اوردفاع پاکستان ریلیاں منعقدکرے گی

{AF}dr. khalidجماعت اسلامی جمعہ اور اتوار کو پورے آزادکشمیر،گلگت بلتستان اور مہاجرین کے حلقوں میں افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی اوردفاع پاکستان ریلیاں منعقدکرے گی{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی آج جمعہ اور اتوار کو پورے آزادکشمیر،گلگت بلتستان اور مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقوں میں افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی اوردفاع پاکستان ریلیاں منعقدکرے گی،ہندوستانی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا ،ترجمان کے مطابق انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی آفیت اسی میں ہے کہ وہ جموں کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کرتے ہوئے کشمیریوں کا مسلمہ حق حق خودارادیت دینے کے لیے اپنا وعدہ پورا کرے ،ہندوستان نوشتہ دیوار جو کہ کشمیری عوام نے اپنے خون سے تحریر کیا ہے اسے پڑھے ،انہوں نے کہاکہ مسلمانان ریاست جموں وکشمیر کی جارحیت کا جواب دینے اور اس کو سبق سیکھانے میں افواج پاکستان کی پشت پر ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر