{AF}
پاک فوج نے نریندر مودی کے جنگی جنون اور غرور کو خاک میں ملا دیا ہے،محمود الحسن چودھری{/AF}
کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سابق سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے نریندر مودی کے جنگی جنون اور غرور کو خاک میں ملا دیا ہے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے ،ہندوستان نے جارحیت کر کے کشمیر پر قبضہ کیا اور 5لاکھ لوگوں کو شہید کیا اب پاکستان پر جارحیت کر کے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹرکی کھلی خلاف ورزی کی ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے انجمن تاجران ،سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک نواز،حبیب الرحمان آفاقی،تاجران کے راہنماؤں سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محمود الحسن چودھری نے کہاکہ پوری امت ایک ہے اور ہم سب مل کر پاک فوج کی پشت پر ہیں پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا اس وقت تک جنوبی ایشیاء میں امن قائم نہیں ہوسکتا ۔