پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن کے دانت کھٹے کردیئے ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidپاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن کے دانت کھٹے کردیئے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن کے دانت کھٹے کردیئے ،کامیاب کارروائی پر پاک فوج اور پوری قوم کو مبارکباد ،اہل کشمیر پہلے بھی حالت جنگ میں تھے آج بھی ہیں ،بھارت نے جارحیت کا ارتکاب کیا ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے اسلامی ممالک پاکستان پر بھارتی حملے کی پاداش میں بھارت کا سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کریں ،حکومت پاکستان سلامتی کونسل میں اس مسئلے کو اٹھائے اور بھارت کے خلاف کارروائی کے لیے اقدامات کرے ،جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار بھارتی جارحیت کا شکار ہونے والے مظلوم کشمیریوں کی مدد کے لیے تیار رہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ کشمیری گزشتہ 187سال سے میدان جہاد میں ہیں وہ جنگ سے ڈرنے والے نہیں بھارت نے جس جنگ کا آغاز کیا ہے اس میں وہ خود جل کر بسم ہو جائے گا کشمیریوں نے ہمیشہ کوشش کی کہ پرامن طریقے سے اپنا حق حاصل کریں لیکن بھارت نے ہمیشہ ان کا قتل عام کیا اور آج پاکستان پر ننگی جارحیت کر کے خود جنگ کاآغاز کیا اس کا ذمہ دار نریندر مودی ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر