{AF}
پاک فوج نے نریندر مودی اور اس کی فوج کا جنگی جنون ایک ہی دن میں اتار دیا ہے، عبدالرشید ترابی{/AF}
اسلام آباد( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل صدر ملی یکجہتی کونسل و ممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاک فوج نے نریندر مودی اور اس کی فوج کا جنگی جنون ایک ہی دن میں اتار دیا ہے،پاک فوج کو اس شاندار کارروائی پر مبارکباد ،جنگ کاآغاز بھارت نے کیا اب پاک فوج کے لیے موقع ہے کہ وہ سیز فائر لائن پر لگائی گئی باڑ اڑا دے،بھارت نے پاکستان کا جارحیت کر کے تمام معاہدے اور وعدے ہوا میں اڑا دئیے اب پاکستان شملہ اور تاشقند کے معاہدوں سے اعلانیہ برات کا اعلان کرے،عالمی برادری بھارتی جارحیت کو نوٹس لے اور بنیادی مسئلے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے ،کشمیریوں نے بھارت کو عملاً شکست سے دوچار کر دیا ہے مودی اس ساری جنگ کا ذمہ دارہے وہ ہندوستان کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کے راستے پر گامزن ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ بزدل بھارتی افواج چند سو مجاہدین کا مقابلہ نہیں کرسکتی تو ایٹمی پاکستان پاک فوج اور لاکھوں مجاہدین کا مقابلہ کیسے کرے گی ،ہندوستان کا حشر سابق سوویت یونین سے بھی برا ہو گا ۔