جماعت اسلامی کی کال پر پورے آزادکشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے راولاکوٹ میں مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان نے کی

{AF}dr. khalidجماعت اسلامی کی کال پر پورے آزادکشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے راولاکوٹ میں مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان نے کی{/AF}

جماعت اسلامی کی کال پر پورے آزادکشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے راولاکوٹ میں مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان نے کی،مظاہرین نے بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگائے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ،مقبوضہ کشمیر کے امیر سمیت پوری قیادت کی گرفتاری بھارت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ،نریندر مودی کی بوکھلاہٹ سے ثابت ہو رہا ہے کہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے مظفرآباد،راولاکوٹ،باغ،میرپور،بھمبر،اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی کال پر پورے آزادکشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے،راولاکوٹ میں مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان اسلام آباد میں سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان ،نائب امیر جماعت اسلامی نورالباری ،حریت کانفرنس کے سینئر راہنما غلام محمد صفی،امیر جماعت اسلامی اسلام آباد محمد یاسین نے پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی،مظفرآباد میں نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان،ارشد بخاری ایڈووکیٹ امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد،میرپور امیر جماعت اسلامی ضلع میرپور بشیر احمد شگو،ڈاکٹر ریاض و دیگر نے قیادت کی مظاہرین نے بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگائے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ،راولاکوٹ میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے قائدین کی گرفتاریوں کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں ہندوستان اگر ان ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا تو پوری ملت اسلامیہ جموں وکشمیر اٹھ کھڑی ہو گی بیس کیمپ کے غیور عوام جو مجاہدو اور غازیوں کی اولا د ہیں اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد کے لیے اٹھ کھڑے ہوں گے اور منحوس سیز فائر لائن کو اپنے پاؤں تلے روند ڈالیں گے اور حالات کی تمام تر ذمہ داری ہندوستان اور عالمی برادری پر ہو گی انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی سپریم کورٹ دباؤ کے نتیجے میں اگر 35Aکو ختم کرنے کی کوشش ہندوستان کی بربادی کا عنوان بنے گی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہاکہ مارچ کے دوسرے ہفتے میں آل پارٹیز کانفرنس بلا کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ پلوامہ واقعہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا ردعمل ہے جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے جارحیت کی حماقت کی تو کشمیری پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے ،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے امیر سمیت پوری قیادت کی گرفتاری بھارت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ،نریندر مودی کی بوکھلاہٹ سے ثابت ہو رہا ہے کہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے،کشمیریوں کے پاس دو آپش ہیں آزادی یا شہادت،ہندوستان سفارتی سطح پر تنہا ہے،بھارت شکست پر پردہ ڈالنے اور کشمیریوں کا قتل عام کرنے کے لیے پلوامہ واقعے کا سہار الے رہا ہے عالمی برادری کی کشمیریوں کے قتل عام کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،بھارت کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزا دے رہا ہے او آئی سی کے رکن بھارت کا سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کریں ،ہندوستان مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے 35Aکا خاتمہ کر کے نئی سازش کا آغاز کررہا ہے کشمیری ہندوستان کی ان تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہاکہ ہندوستان نے حملے کی حماقت کی تو کشمیر کو ہندوستان کا شمشان گھاٹ بنائیں گے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر لڑے گی ،قائدین نے کہا کہ جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کے قائدین کی گرفتاری نریندر مودی کی شکست کا اعتراف ہے ہندوستان کشمیر کی جنگ ہار چکا ہے ،مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قائدین جماعت اسلامی کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں بھارت کشمیریوں کا قتل عام بند کرے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے جدوجہد آزادی میں برسر پیکار قاہدین حریت اور پوری کشمیری قوم کو سلام بھارت طاقت کے ذریعے زیادہ دیر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا کشمیری آزادی حاصل کرکے رہیں گے بھارتی قابض فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی مرتکب ہورہی ہے بھارتی فوج نے امیر جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر سمیت حریت راہنماوں اور سینکڑوں کارکنان جماعت کو گرفتار کرکے پس دیوار زنداں کر دیا ہے بھارت کے کشمیریوں کے خلاف اس کریک ڈاون کی مذمت کرتے ہیں عالمی برادری بھارتی فوج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے قتل عام اور گرفتاریوں کا نوٹس لے مقررین نے کہا کہ بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی آزادی کی آواز دبا نہیں سکتا کشمیری اپنے پیدائشی حق حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں بھارت کشمیر سے متعلق اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہناے اقوام متحدہ کشمیر یوں کو حق خودارادیت دلانے کے لیے قراردادوں پر عملدرآمد کرواے کشمیریوں کو حق آزادی دیئے بغیر خطے میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا بھارت کشمیر میں قتل عام بند کر ے اور گرفتار امیر جماعت اسلامی دوسرے راہنماوں کو فوری رہا کرے عالمی برادری بھارت کے جنگی جنون کا نوٹس لے بھارت نے پاکستان کے خلاف حملے کی کوشش کی تو پوری کشمیری وپاکستانی ملت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہوگی بھارت کو پاک فوج سے پہلے کشمیریوں کا مقابلہ کرنا ہوگا منشیات کی عادی بھارتی بزدل فوج پاکستان کی بہادر شیردل فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتی بھارت ہوش کے ناخن لے مودی سرکار انتخابات جیتنے کے لیے پاکستان کے خلاف جنگ کا ماحول بنا رہے ہیں مودی کی انتہا پسندانہ سوچ امن کی راہ میں رکاوٹ ہے بین الااقومی برادری خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے،کشمیریوں کا حق دنیا نے تسلیم کیا تھا وہ فراہم کیا جائے ،جماعت اسلامی کی قیادت اس کے دفاتر اور مدارس کو بند کر کے کشمیری طلبہ کو نشانہ بنا کر تحریک آزادی کشمیر کو کمزور نہیں کیا جاسکتا ،جماعت اسلامی آزادکشمیر بیس کیمپ کے حقیقی کردار کی بحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر