{AF}
بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان پر جارحیت کی جوقابل مذمت ہے، ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
راولاکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان پر جارحیت کی جوقابل مذمت ہے،ہندوستان اور مودی کا یہ اوچھا وار اس بات کاعملی ثبوت ہے کہ وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور انتخابا ت جیتنے کے لیے پاکستان پر حملے کی حماقت کی ہے،کشمیریوں نے قابض بھارتی فوج کو شکست سے دوچار کیاہے اس خفت کو مٹانے کے لیے بھارت نے جو حملہ کیاہے اس کا پاکستان بھرپور جواب دے،ان خیالات کااظہارانھوں نے بھارتی حملے پر اپنے ردعمل میں کیا،انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان عالمی برادری کو اعتماد میں میں لے کر اس جارحیت کا جواب دے پوری قوم ساتھ دے گی،انھوں نے کہاکہ مودی پر جنگی جنون غالب ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے ورنہ اس کے بھیانگ نتائج نکلیں گے۔مودی خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں ایٹمی جنگ سے پوری دنیا کا امن تباہ ہوجائے گا۔انھوں نے کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں اور خود ہندوستان کی قیادت نے کشمیریوں سے عہد کررکھاہے کہ وہ ان کو حق فراہم کریں گے۔ہندوستان کی قیادت اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق فراہم کرے ۔