{AF}
بھارت نے پاکستان پرکھلی جارحیت کا ارتکاب کرکے جنگ میں پہل کردی ہے اب کوئی جواز باقی نہیں ہے کہ اس کابدلہ نہ لیا جائے،شیخ عقیل الرحما ن ایڈووکیٹ{/AF}
مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحما ن ایڈووکیٹ نے کہاکہ بھارت نے پاکستان پرکھلی جارحیت کا ارتکاب کرکے جنگ میں پہل کردی ہے اب کوئی جواز باقی نہیں ہے کہ اس کابدلہ نہ لیا جائے،پاک فوج اس جارحیت کا منہ توڑ دجواب وے،حکومت پاکستان ان سب تنظیموں پر سے پابندی اٹھائے جن پر پابندی لگی ہوئی ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ کشمیریوں نے قابض بھارتی افواج کو شکست سے دوچار کردیاہے بھار ت شکست کا بدلہ لینے کے لیے حملے کررہاہے پوری قوم مل کر بھارت کے حملوں کا جواب دے گی۔کشمیربھارت کے ہاتھ سے نکل چکاہے اب کشمیریوں کاقتل عام کیا جارہاہے ،پلوامہ واقع بہانا تھا اصل میں مودی مسلمانو ں کو مٹاناچاہتے ہیں،مودی جیسے فرعوں کئی آئے جو مسلمانوں کے درپے تھے مگر مسلمانوں کو مٹانے والے خود ہی مٹ جاتے ہیں ،