بھارت نے پاکستان پر جارحیت کا ارتکاب کرکے موت کو دعوت دی ہے، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiبھارت نے پاکستان پر جارحیت کا ارتکاب کرکے موت کو دعوت دی ہے، عبدالرشید ترابی{/AF}

اسلام آباد( پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل ،صدر ملی یکجہتی کونسل وممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ بھارت نے پاکستان پر جارحیت کا ارتکاب کرکے موت کو دعوت دی ہے،حکومت پاکستان سلامتی کونسل کا اجلاس بلواکر راست اقدامات کرے،ہندوستان نے پاکستان کی سلامتی پر حملہ کرکے کھلی جنگ کاعلان کیاہے ،گیڈر کو جب موت آتی ہے تو وہ شہر کا رخ کرتاہے مودی کاانجام عبرت ناک ہوگا،حکومت پاکستان ہندوستان سے تمام معاہدے اور وعدے توڑنے کا کھلے بندوں علان کرے ،وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر اپنے بیرونی دورے کو مختصر کرواپس آئیں اسمبلی کا فوری اجلاس طلب کیا جائے،صدر ریاست اور سپیکر اسمبلی سے بات ہوچکی ہے،یہ فیصلہ کن مرحلہ ہے جنگ کا آغاز بھارت نے کیاہے پاکستان جواب دینے کا حق رکھتاہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مودی اپنے لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں کہ انھوں نے حملہ کرکے 200افرادمارے ہیں حقیقت حال یہ ہے کہ بھارتی طیارے اڑانے والے جوابی حملے کے خوف سے لوڈ مواد جنگل میں آف لوڈ کرکے بھاگ نکلے ،انھوں نے کہاکہ میری تجویز ہے کہ یہ جگہ عالمی میڈیا کو دکھانے کا اہتمام کیا جائے تاکہ مودی کے اصل چہرے کوبے نقاب کیا جاسکے اور اس کی حماقت کو سبق اس کو دیاجائے،انھوں نے کہاکہ مودی مستند عالمی دہشت گرد ہے،بابری مسجد کی شہادت اور گجرات واقعات اسی قاتل نے کیے تھے اور اس کے بعد اس پر پابندی تھی یہ نہ امریکہ جاسکتے تھے اورنہ ہی یورپ ،عالمی برادری ایسے دہشت گرد کے ہاتھ روکے ورنہ دنیا کا امن تہہ وبالاہوجائے گا،مودی امن کا دشمن ہے اور بھارت میں کوئی بھی اقلیت اس کی دستبرد سے محفوظ نہیں ہے،پاکستا ن اور مسلمانوں کے خلاف اس کے جارحانہ عزائم ہیں،انھوں نے کشمیرمیں کشمیریوں کے قاتل عام کے لیے فوج میں اضافہ کردیاہے اور کشمیرمیں ہندووں کو بسانے کے لیے 35Aمیں عدالتوں کے ذریعے ترامیم کی سازش میں مصروف ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر