{AF}
بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں شکست کی خفت مٹانے کے لیے پاکستان پر جارحیت کی ہے جو قابل مذمت ہے، رفعت عزیز{/AF}
کوٹلی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی ممبرقانون ساز سمبلی رفعت عزیز نے کہاہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں شکست کی خفت مٹانے کے لیے پاکستان پر جارحیت کی ہے جو قابل مذمت ہے،کشمیری اور پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے ،مودی کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے،قابض بھارتی افواج مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑرہی ہیں،عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ 400سے زائد جماعت اسلامی کے قائدین کی گرفتاریاں قبل مذمت ہیں،بھارت کو کشمیرمیں شکست ہوچکی ہے،کشمیربھارت کے ہاتھ سے نکل چکاہے مظالم اور بھارت کی بوکھلاہٹ اس کا کھلاثبوت ہیں،انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اور بیس کیمپ اس فیصلہ کن مرحلے پر اپنا کردار ادا کرے تاکہ آزادی کی منزل حاصل ہوسکے کشمیری تحریک تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں،کشمیریوں کی تحریک پاکستان کی تحریک کا تسلسل ہے۔