{AF}
گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کے لیے قربانیاں دی ہیں انہیں ان کاثمر ملناچاہیے ،سراج الحق{/AF}
گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کے لیے قربانیاں دی ہیں انہیں ان کاثمر ملناچاہیے ،سراج الحق گلگت بلتستان کے عوام شدید مشکلات کاشکار ہیں،کوئی پرسان حال نہیں ہے،مولانا عبدالسمیع ،نظام الدین لاہور( پ ر)جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے سابق امیر وچیئر مین سیاسی امورمولانا عبدالسمیع،گلگت کے امیر نظام الدین نے وفد کی صورت میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر وسینیٹر سراج الحق سے مرکز منصورہ میں اہم ملاقات کی،اس موقع پر انھوں نے سراج الحق کو گلگت بلتستان کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو اعتماد میں لیے بغیر نیا آرڈر جاری کرنے پر تلی ہوئی ہے،پورا گلگت بلتستان اندھیرے میں ڈوباہوا ہے،لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں،ابھی تک وفاقی وزیر برائے امور کشمیرگلگت بلتستان کادورہ نہ کرنا باعث تشویش ہے،میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے وفد کو یقین دھانی کرواتے ہوئے کہاہے کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کیاہے پارلیمنٹ کے اندر باہر اور اداروں کی سطح پر متوجہ کیا ہے ہم خبردار کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان حساس خطہ ہے دشمن کی نظریں اس خطے پر لگی ہوئی ہیں اس لیے وفاق کی ذمہ داری ہے کہ وہ یہاں کے عوام کے مسائل اور مشکلات ترجیح بنیادی پر حل کرے ،یہ پاکستان کی سلامتی کا مسئلہ ہے،سابق حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت پیکیجز پر ٹرخانے کی کوشش نہ کرے ،وہاں کی اسمبلی اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر یہاں کے عوام کو صوبوں سے زیادہ آئینی اور سیاسی حقوق دیے جائیں،ریاست کے دونوں آزاد خطوں کو ماڈل بنایاجائے تاکہ مقبوضہ کشمیرعوام کے لیے بھی باعث رغبت ہوں،اس موقع انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکے اندر بھارت ظلم کی انتہاکررہاہے حکومت پاکستان فریق ہونے کے ناطے بھارت کے چہرے کو بے نقاب کرے اور کشمیرکی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے۔