کشمیر کی آزادی بھارت کی بربادی کا عنوان بنے گا،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidکشمیر کی آزادی بھارت کی بربادی کا عنوان بنے گا،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی بھارت کی بربادی کا عنوان بنے گا،نہتے افغانیوں نے دنیا کی سپر طاقت کو شکست سے دوچار کر دیا جو کشمیریوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی حالیہ رپورٹ ہماری تحریک کی کامیابی کے لیے بہترین ڈاکومنٹ ہے جس کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی توثیق کی جو کشمیریوں کے موقف کی تائید ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی،لائن آف کنٹرول پر سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور روزانہ مقبوضہ کشمیر میں درجنوں شہادتیں ،پیلٹ گن سے نوجوانوں کو بینائی سے محروم کیا جارہا ہے ، بین الاقوامی سطح پرنریندرمودی کے خونخار چہرے کو بے نقاب اور سفارتی مہم کے ذریعے بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کیا جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان اور آزادکشمیر نے حکومتوں کو متوجہ کیا اور کرتی رہے گی ،جماعت اسلامی نے دنیا بھر میں اسلامی تحریکوں کی وساطت ،تحریک کشمیر یورپ و برطانیہ ،امریکہ اورتارکین وطن کے ذریعے بھارتی مظالم کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کررہی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان مستقل نائب وزیر خارجہ کا تقرر کرے جس کا مقصد روزانہ کی سطح پر ہندوستان کے مظالم کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہو،دنیا کے اہم دارلحکومتوں میں کشمیر ڈیسک فعال کیے جائیں اور ایسے افراد کو تعینات کیا جائے جومسئلہ کشمیر سے آگاہی اور کشمیر کاز سے دلچسپی رکھتے ہوں ۔بین الاقوامی برادری اور دنیا کو متوجہ کرنے کے لیے بیس کیمپ کی مسلمہ قیادت اور قائدین حریت کے وفود کو بین الاقوامی سطح پر بھیجنے کا اہتمام کیا جائے،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ بیس کیمپ کا حقیقی کردار ہی بقیہ کشمیر کی آزادی کے لیے فیصلہ کن ہو گا جب تک بیس کیمپ حقیقی کردار ادا نہیں کرے گا تحریک آزادی کشمیر منزل سے ہمکنار نہیں ہوسکتی بیس کیمپ کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو منظم کرے اور بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے، بیس کیمپ کی حکومتوں نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو اس کا تقاضا تھا،انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر مختلف مراحل سے گزری ہے سیاسی جدوجہد غالب رہی لیکن سارے عرصے میں اہل کشمیر نے عملی جہاد سے لاتعلقی کا کبھی اعلان نہیں کیا آج بھی تحریک آزادی کشمیر دنیا کی واحد تحریک ہے جو بیک وقت سیاسی میدان میں پوری قوت کے ساتھ سید علی گیلانی کی قیادت میں شبیر احمد شاہ،میرواعظ عمرفاروق،یاسین ملک،آسیہ اندرابی،ڈاکٹر قاسم فکتو سمیت دیگر قائدین حریت استقامت کا پہاڑ ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر