ہندوستان نے غیر اعلانیہ جنگ مسلط کررکھی ہے ،شیخ عقیل الرحمان

{AF}sheikh aqeel ur rehmanہندوستان نے غیر اعلانیہ جنگ مسلط کررکھی ہے ،شیخ عقیل الرحمان{/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان نے کہا ہے کہ ہندوستان نے غیر اعلانیہ جنگ مسلط کررکھی ہے ،مقبوضہ کشمیر کے اندر نہتے کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کیا جارہا ہے گھروں کو جلایا جارہا ہے ،خواتین کی بے حرمتی کی جارہی ہے ،ہندوستان کی جامعات میں کشمیری طلبہ کو جس طریقے سے تشدد کے بعد یونیورسٹیوں سے نکالا گیا اس سے بھارت کا جمہوری چہرہ بے نقاب ہوا ہے ،جے پور جیل میں پاکستانی قیدی کو انتہا پسند ہندوؤں نے جس بے دردی سے قتل کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ،پاک فوج کشمیریوں کی جانوں کو بچائے یا بیس کیمپ کے عوام اور مہاجرین کو منحوس خونی لکیر عبور کرنے سے نہ روکے تا کہ ہم اپنے بھائیوں کی مدد کرسکیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان بزدل دشمن ہے وہ لاتوں کو بھوت ہے باتوں سے ماننے والا نہیں ہے ہندوستان کے ساتھ اسی زبان میں بات کی جائے جو زبان وہ سمجھتا ہے اگر نریندر مودی نے حملے کی حماقت کی تو ہندوستان کا جغرافیہ تبدیل ہو جائے گا نہ صرف کشمیریوں کو آزادی نصیب ہو گی بلکہ ہندوستان کے اندر کئی ریاستیں آزادی کا اعلان کریں گی ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نہتے افغانیوں نے دنیا کی 3سپرطاقتوں کو شکست سے دوچار کیا آج امریکہ نیٹو فورسز سمیت بھاگ رہا ہے بھارت کس باغ کی مولی ہے کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے کشمیریوں کو بھارت طاقت کے زور پر غلام نہیں رکھ سکتا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر