پلوامہ حملہ بھاری افواج کے مظالم کا ردر عمل ہے ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiپلوامہ حملہ بھاری افواج کے مظالم کا ردر عمل ہے ،عبدالرشید ترابی{/AF}

باغ (پ ر ) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پلوامہ حملہ بھاری افواج کے مظالم کا ردر عمل ہے بھائیوں کے سامنے بہنوں اور ماؤں کے سامنے ان کے جوان بیٹوں کی عزتیں پامال اور لاشے اٹھیں گے کے جواب میں پھول نہیں پیش کیے جائیں گے ۔ بھارت کے ظلم و بر بریت نے وہاں کے نوجوانوں کو مارو یا مر جاؤ جیسے انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور کر دیا ہے مودی کی انتہا پسند پالیسیاں خطہ میں جنگی جنون کو ہوا دے رہی ہیں بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی حماقت کی تو آزاد کشمیر کی سر زمین بھارتی فوج کا شمشان گھاٹ بن جائے گی کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں آزاد کشمیر کا ہر پیر و جوان بھارتی فوج کے سامنے فولاد کی دیوار ثابت ہو گا بھارتی جرنلوں کے مطابق اگر مقبوضہ کشمیر میں 200مجاہدین بر سرے پیکار ہیں تو بھارتی فوج ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی تو وہ کشمیری قوم کا مقابلہ کیسے کرے گی ہم اپنے اسلاف کی تاریخ کو دوہرانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں ۔عالمی برادری فوری مداخلت کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سجاد شہید پریس کلب باغ میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملہ وہاں کے مقامی نوجوانوں نے بھارتی مظالم سے تنگ آکر کیا ۔ اس کی کڑیاں آزاد کشمیر یا پاکستان سے ملانا درست نہیں انہوں نے کہا کہ ملی یکجیتی کونسل کے پلیٹ فارم سے پورے آزاد کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنسز کر وانے کے لیے مشاورت شروع ہے بھارت کے نا پاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ 1947؁ء میں ہمارے اسلاف نے بے سرو سامانی کے عالم میں لاٹھیوں اور کلہاڑیوں سے اس خطے کو آزاد کر وایا تھا آج ہمارے پاس ڈھائی لاکھ سے زیادہ ریٹائرڈ فوجی موجود ہیں اور ہر پیر و جواں جذبہ جہاد سے سرشار ہے اگر بھارت نے جنگ مسلط کر نے کی کوشش تو یہ جنگ پورے خطے سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے بھارتی فوج کے ظلم اور بر بریت سے تنگ آکر وہاں کا نوجوان بندوق اٹھانے پر مجبور ہوا اور اب وہاں کی خواتین بھی اس جنگ میں شامل ہو چکی ہیں ظلم اور بر بریت سے کسی مسئلہ کو دبایا نہیں جا سکتا بلکہ اس کے جواب میں مزاحمت جنم لیتی ہے عبدالرشید ترابی نے سعودی ول عہد شہزادہ محمد بن سیلمان کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہیں کشمیری اعوام کی طرف سے پاکستان آمد پر خو ش آمدید کہاانہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مسئلہ کشمیر کے حل ،کشمیریوں کے موقف کی حمایت سے 2005؁ء کے زلزلہ تک ہر موقع پر کشمیری عوام کی دل کھول کر مدد اور حمایت کی اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے عالی برادری اور اقوام متحددہ سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کر دار ادا کریں اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کر وا کر کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوائے ۔ بھارت ہی مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں لے کر گیا تھا اب وہ مسئلہ کشمیر کے حل سے پہلو تہی سے باز نہ آیا تو اس خطے کا امن بر قرار نہیں رہ سکے گا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر