نریندر مودی انتخابات جیتنے کے لیے کشمیریوں کا قتل عام کروارہے ہیں ،ارشد ندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeem نریندر مودی انتخابات جیتنے کے لیے کشمیریوں کا قتل عام کروارہے ہیں ،ارشد ندیم ایڈووکیٹ{/AF}

پلندری( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیرو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نریندر مودی انتخابات جیتنے کے لیے کشمیریوں کا قتل عام کروارہے ہیں ،جموں میں مسلمانوں کے املاک کو نقصان پہنچانا انتہا پسند ہندوؤں کا وطیرہ ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں عالمی برادری جموں میں ہونے والے سانحہ کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا حق دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے،بھارتی فوج محاصرہ کر کے لوگوں کے گھروں کو آگ لگارہی ہے نہتے شہریوں کو ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے بے دردی سے شہید اور زخمی کیا جارہا ہے ،پاک فوج کشمیریوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے یا آزاد کشمیر اور مہاجرین کو اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے سیز فائر لائن عبور کرنے سے نہ روکے ،ہندوستان نے کشمیری طلبہ کو اپنی تمام جامعات سے نکال باہر کر کے انتہا پسند ہندوستان ہونے کا ثبوت دیا ہے اسلامی ممالک اپنی جامعات کے دروازے کشمیری طلبہ کے لیے کھولیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ ہندوستانی افواج مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کررہی ہے عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے کشمیریوں نے عالمی برادری کی ضمانت پر ہتھیار رکھے تھے عالمی برادری اگر کشمیریوں کو ان کا حق دلوانے میں ناکام رہی تو کشمیری ہتھیار اٹھانے میں حق بجانب ہیں کشمیریوں کو اپنے حق کے حصول کے لیے ہر طرح کے ذرائع کے استعمال کا حق بھی اقوام متحدہ کا چارٹر فراہم کرتا ہے ،انہوں نے کہاکہ آزاد خطے کے عوام کشمیرکی آزادی تک اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر