جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی مرکزی مجلس شوریٰ کا مقبوضہ جموں وکشمیر کی بگڑتی اور نہایت ہی ابتر صورت حال پر بے چینی اور تشویش کااظہار

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی مرکزی مجلس شوریٰ کا مقبوضہ جموں وکشمیر کی بگڑتی اور نہایت ہی ابتر صورت حال پر بے چینی اور تشویش کااظہار{/AF}

اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی مرکزی مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس مقبوضہ جموں وکشمیر کی بگڑتی اور نہایت ہی ابتر صورت حال،عوام الناس کے قتل عام،زیر حراست شہادتوں،تشدد،خواتین کی بے حرمتی،بلاجواز گرفتاریوں،میڈیا اور بین الاقوامی اداروں کے مقبوضہ خطہ کے دوروں پر پابندی،طلبہ وطالبات پر ظلم وستم اور انسانی حقوق کی مسلسل بدترین پامالی پر اپنے شدید اضطراب،کرب،بے چینی اور تشویش کااظہار کرتا ہے ۔مرکزی مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس تحریک آزادی کشمیر کے گل ہائے سر سبد،شمع آزادی کے قابل تقلید و بے مثال پروانوں،شہدائے آزادی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت اور سلام پیش کرتا ہے اور یہ محسوس کرتا ہے کہ شہداء کے پاکیزہ لہو سے روشن شمع آزادی ان شاء اﷲ صبح آزادی طلوع ہو گی ۔یہ اجلاس مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کے لیے برسرپیکار قیادت،عوام الناس،بزرگوں ،خواتین،نوجوانوں اور باالخصوص طلبہ و طالبات،نوعمر بچوں کی جدوجہد کو بھی سلام پیش کرتا ہے ،جن کی استقامت اور قربانیوں کے نتیجے میں تحریک سارے بھارتی مظالم کے باوجود نا قابل تسخیر لہر کی شکل میں موجود ہے ۔یہ اجلاس اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کے کمشنر کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت کے اصل اور مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا جوقابل تحسین ہے اس رپورٹ کی بنیاد پر بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر بھرپور مہم کا فقدان رہا۔مرکزی مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس وزیر اعظم پاکستان محترم جناب عمران خان صاحب سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ آزاد جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں اور حریت قیادت مقیم پاکستان سے فوری مشاورت سے ایک جامع کشمیر پالیسی تشکیل دی جائے جو تحریک آزادی کشمیر کو جلد منزل مقصود سے ہمکنار کرے۔اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ جامع قومی کشمیر پالیسی کی تشکیل کرنے کے بعد اس پر عمل در آمد کے لیے ایک نائب وزیر خارجہ کا تقرر کیا جائے جو روزانہ کی بنیاد پر صرف مقبوضہ جموں وکشمیرکے حوالے سے کام کرے۔اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ چیئرمین کشمیرکمیٹی اور وفاقی وزیر امور کشمیر کے تقرر سے قبل جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں اور حریت قیادت کو اعتماد میں لیا جائے اور ایسے افراد کا اس کے لیے تقرر کیا جائے جو تحریک آزادی سے مخلص بھی ہو ں اور اس کے لیے مطلوبہ صلاحیت کے بھی حامل ہوں ۔یہ اجلاس بھارتی حکومت کی جانب سے ایک طے کردہ منصوبے کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں بھارتی دستور کی دفعہ 370اور دفعہ 35Aکے خاتمہ کے لیے زیر کار درخواست کے نتیجہ میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے مقبوضہ ریاست کے اندر ہندو شرناتھیوں کی آبادکاری اور سینک کالونیاں بنانے کی سازش کی مذمت کرتا ہے ۔یہ اجلاس سیز فائر لائن پر نہتے شہریوں کی شہادتوں ،زخمی ہونے اور املاک کے نقصان پر شدید تشویش کااظہار کرتا ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ متاثرین کی بھرپور مالی امداد کی جائے اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جائیں۔یہ اجلاس بھارتی آرمی چیف کی طرف سے پاکستان و آزاد جموں وکشمیر پر حملے کی دھمکی کو ایک گیدڑ بھبکی قراردیتا ہے اور بھارتی فوج پر واضح کرتا ہے کہ اگر اس نے حملہ کیا تو جموں وکشمیر کے غیور عوام بھارت کی فوج کے لیے اپنی سرزمین کو قبرستان بنائیں گے اور ان شاء اﷲ بھارت کا جغرافیہ اس جنگ سے تبدیل ہو گا ۔اجلاس بھارت کی طر ف سے وزیر اعظم پاکستان کی مذاکرات کی پیش کش ٹھکرائے جانے کی شدید مذمت کرتا ہے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ اب وقت کا تقاضا ہے کہ شملہ معاہدے سے اعلان برات کرتے ہوئے یہ عالمی برادری کی طرف رجوع کیا جائے اور اس سلسلہ میں سلامتی کونسل ،OICسمیت دیگر بین الاقوامی پلیٹ فارمز کو متحرک کیا جائے۔اجلاس آزاد جموں وکشمیر وگلگت بلتستان کو آئینی اور وسائل کے اعتبار سے با اختیار بناتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کا فعال بیس کیمپ بنایا جائے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر