سپریم کورٹ آف پاکستان نے گلگت بلتستان کو ریاست جموں وکشمیر کا حصہ اور آزاد کشمیر کی طرح ایک متنازعہ علاقہ قرار دیا ہے ہم اس کاخیر مقدم کرتے ہیں،مرکزی مجلس شوریٰ جماعت اسلامی آزاد وکشمیر و گلگت بلتستان

{AF} logo-jamaat-e-islami-ajkسپریم کورٹ آف پاکستان نے گلگت بلتستان کو ریاست جموں وکشمیر کا حصہ اور آزاد کشمیر کی طرح ایک متنازعہ علاقہ قرار دیا ہے ہم اس کاخیر مقدم کرتے ہیں،مرکزی مجلس شوریٰ جماعت اسلامی آزاد وکشمیر و گلگت بلتستان {/AF}

اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں گلگت بلتستان کے حوالے سے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی جس میں لکھا گیا ہے کہ یہ اجلاس سپریم کورٹ آف پاکستان کے گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے فیصلے کے اس حصہ کو جس میں گلگت بلتستان کو ریاست جموں وکشمیر کا حصہ اور آزاد کشمیر کی طرح ایک متنازعہ علاقہ قرار دیا ہے کاخیر مقدم کرتا ہے جبکہ گلگت بلتستان کے آئندہ نظام حکومت کے حوالے سے سپریم کورٹ نے کوئی واضح حکم نہ دے کر ایک بار پھر بیوروکریسی اور وفاقی حکومت کو موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اپنی مرضی کا نظام گلگت بلتستان میں مسلط کریں۔شوریٰ کا یہ اجلاس حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں پوری ریاست کے مستقبل کا فیصلہ ہونا باقی ہے لہٰذا گلگت بلتستان کو بھی آزادکشمیر طرز کا نظام حکومت دیا جائے اور تمام متنازعہ حقوق صوبوں سے زیادہ دیئے جائیں ،جس میں کونسل،سپریم کورٹ اور صدر مشترک ہو،مرکزی شوریٰ نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کا موجودہ نظام وہاں کے لوگوں کے آئینی حقوق کا متباد ل نہیں ہوسکتا لہٰذا گلگت بلتستان کے تمام دینی ،سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر آزادکشمیر طرز کا ایک با اختیار سیٹ اپ تشکیل دیا جائے۔جی بی میں لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام 20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ برداشت کرنے پر مجبور ہیں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے جی بی میں فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے نیز ہنزل ڈیم ،سدپارہ ڈیم پور کام فوری شروع کیا جائے ۔مرکزی مجلس شوریٰ نے گلگت بلتستان میں ملازمتوں میں بھرتی کا کوئی قابل اعتبار نظام کی عدم موجودگی پر بھی تشویش کااظہار کیا ہے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ گریڈ 16سے اوپر گریڈ 21تک تقرریوں کے نظام کو شفاف بنائے اور پاکستان سے آفیسروں کی بھرتی سے مقامی قابل نوجوانوں کا حق متاثر ہورہا ہے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو بلاسود قرضے دیئے جائیں تا کہ بے روزگاری کا خاتمہ ہوسکے وہاں ٹورازم کے فروغ کے لیے سڑکوں کی تعمیر اور سیاحوں کے لیے سہولیات کا اہتمام کیا جائے ،بڑی تعداد میں گلگت بلتستان کے قابل اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار ہیں میرٹ کو اولیت دیتے ہوئے شفاف نظام تشکیل دیا جائے،آزادکشمیر اسمبلی کے گذشتہ اجلاس میں گلگت بلتستان کے حوالے سے پاس کردہ قرارداد پر تحسین پیش کیا،اجلاس5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر شدید موسمی حالات کے باوجود منانے اور اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر