مقبوضہ کشمیر کے اندر ہماری مائیں بہنیں تاریخ کی لازوال قربانیاں پیش کررہی ہیں ،شمیم حنیف

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajk مقبوضہ کشمیر کے اندر ہماری مائیں بہنیں تاریخ کی لازوال قربانیاں پیش کررہی ہیں ،شمیم حنیف{/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل شمیم حنیف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر ہماری مائیں بہنیں تاریخ کی لازوال قربانیاں پیش کررہی ہیں ،اہل کشمیر اور پاکستان جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں خواتین مقبوضہ کشمیر کے اندر جہاد آزاد ی میں اہم کردار ادا کیا ہے آزاد خطے کی خواتین اپنی ماؤں بہنوں کے شانہ بشانہ ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان ہندوستان سے تمام تر مذاکرات کو مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط کرے ،کشمیری خون کے نذرانے پیش کررہے ہیں دوسری طرف ثقافتی اور تجارتی معاملات درست نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ خواتین اپنے گھر کے مورچے کو مضبوط کریں اپنے بچوں کی اسلامی خطوط پر تربیت کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر