جماعت اسلامی نظام کی اصلاح اور کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہدکررہی ہے کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی ہمارا ویژن ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidجماعت اسلامی نظام کی اصلاح اور کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہدکررہی ہے کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی ہمارا ویژن ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکن ہر سطح کے ذمہ داران ﷲ کے پیغام کو ﷲ کے بندوں تک پہنچائیں،جماعت اسلامی نظام کی اصلاح اور کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہدکررہی ہے کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی ہمارا ویژن ہے،وارڈز کی سطح تک تنظیم کو فعال اور موثر بنایا جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع مظفرآبادکی شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان،امیر ضلع سید ارشد بخاری ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ پوری دنیا میں اظہار یکجہتی منایا گیا اس پر ہم جماعت اسلامی پاکستان ،حکومت پاکستان تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں ،سول سوسائٹی اور اسلامی تحریکوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بھارت کے مظالم کو بے نقاب کیا اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ،انہوں نے کہاکہ کشمیری 187سال سے میدان کار زار میں ہیں کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ہندوستان نے نہ پڑھا تو اس کا حشر سابق سوویت سے بھی برا ہو گا ،ہندوستان اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق فراہم کرے ،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان آزاد خطے کو تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنائیں کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کر لیا ہے اب ان کی تحریک کو منزل تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ کا کردار فیصلہ کن ہو گا ،بیس کیمپ فیصلہ کن کردار ادا کرے تا کہ مقبوضہ کشمیر کے بھائی آزادی کا سانس لے سکیں اس موقع پر انہوں نے ذمہ داران جماعت سے کہا کہ وہ ویژن 2030کے مطابق اپنی جدوجہد کو تیز کریں تا کہ وہ اہداف حاصل کیے جاسکیں جو ہم نے طے کیے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر