ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے خلاف تمام استعماری ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سردنہیں کرسکا ،مولانا عبدالسمیع

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajk ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے خلاف تمام استعماری ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سردنہیں کرسکا ،مولانا عبدالسمیع{/AF}

گلگت ( پ ر) جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے سابق امیر اور گلگت بلتستان سیاسی امور کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے خلاف تمام استعماری ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سردنہیں کرسکا ،اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق دلائے ،عالمی برادری کی خاموشی کے باعث ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کررہا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سلطان رئیس،ملی مسلم لیگ کے کنونیئر جمعہ دین،مولانا ولی الرحمان،امیر جماعت اسلامی گلگت نظام الدین،اہلسنت کے سیکرٹری جنرل محمد نواز ،جمعیت علماء اسلام کے مولانا مہناج الدین سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالسمیع نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق دئیے جائیں سپریم کورٹ آف پاکستان نے گلگت بلتستان کو ریاست جموں وکشمیر کا حصہ اور متنازعہ علاقہ قرار دیا ہے ،انہوں نے کہاکہ کشمیری اپنے بنیادی اور پیدائشی حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اس موقع پر اہل گلگت بلتستان لاتعلق نہیں رہ سکتے ہمارے آباؤ اجداد نے جہاد کے ذریعے یہ خطہ آزاد کروایا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے بھائی آج اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر