{AF}
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی انتہاہوچکی عالمی برادری نے توجہ نہ دی تو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی المیہ رونماہوسکتاہے،ڈاکٹر خالد محمود خا ن{/AF}
مظفرآباد(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جمو ں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خا ن نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی انتہاہوچکی عالمی برادری نے توجہ نہ دی تو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی المیہ رونماہوسکتاہے،جس قوم کی بچیاں اور پی ایچ ڈیز آزادی کی تحریک کا ہراول دستہ بنے جائیں اس قوم کو بھارت زیادہ دیر طاقت کی بنیاد پر غلام نہیں رکھ سکتا،کشمیرکی آزادی کا ہمیں اﷲ کے بھروسے پر اتنا یقین ہے جتنے کل سورج کے طلوع ہونے کایقین ہے،پاکستانی قوم سے کوئی گلہ نہیں لیکن جو کردار حکمرانوں کو ادا کرنا چاہیے تھے وہ ادا نہیں کیا جارہاہے،قائدین حریت سید علی گیلانی ،شبیر احمد شاہ، یاسین ملک،میرواعظ عمر فاروق،آسیہ اندرابی سمیت دیگر قائدین کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں،بیس کیمپ کے وزیر اعظم بیس کیمپ کے حقیقی کردارکو بحال کریں،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کے موقع احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرمرکز ی نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان امیر ضلع سید ارشد بخاری،،نذیرشاہ،لطیف عباسی،محمد اعظم،خالدزیدی،عزیز غزالی ،محمدہارون،انوارالحق،منظورشیخ،تسلیم عباسی،عبدالصمد،امجد ایڈووکیٹ،ارشاد مغل،اسد اسلم سمیت دیگرقائدین نے خطاب کیا،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ میں مبارک باد دیتا ہوں ضلع مظفر آباد کے امیر اور ان کی ٹیم کو کہ انھوں نے اس اہم پروگرام کا اہتمام کیا،کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی آج پوری دنیا میں منائی جارہی ہے،برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سڑکوں پر پاکستان کے اندر اور باہر اسلامی تحریکیں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرررہی ہیں،کشمیریوں نے ظلم کے خلاف جہاد کا آغاز1832میں کیا تھا اور آذان مکمل کرنے پر 22شہداء پیش کیے ،تب سے لے کر آج تک کشمیری آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں،پاکستان بننے سے قبل کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیاتھا کشمیری پاکستان کی تکمیل حفاظت اور بقا کی جنگ لڑرہے ہیں،کشمیریوں نے 15اگست 1947کو اعلان بغاوت کیا اور تین ماہ میں 33ہزار مربع میل کا علاقہ آزاد کروایا،نہروخوف زدہ ہوکر اقوام متحدہ میں گیا،اقوام متحدہ میں نہ کشمیری اور نہ پاکستان بلکہ بھارت گیاتھا اور عالمی برداری کے سامنے عہد کیاتھاکہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے گا،بھارت نے اپنے عہد سے انخراف کیاہے تو عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کے خلاف کارروائی کرے،انھوں نے کہاکہ اب تو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کردیاہے،کشمیریوں کے وکیل اور فریق حکومت پاکستان کی ذمہ داری بنتی تھی کہ وہ اس رپورٹ کوکے کر پوری دنیا میں جاتی اور بھارت کوبے نقاب کرتی مگر حکومت پاکستان نے کماحقہ کردار ادا نہ کیا جس سے کشمیرمیں مایوسی پھیل رہی ہے حکومت پاکستان فوری طور پر عالمی سطح پر وفود بھیجے جس میں کشمیریوں کو بھی شامل کیا جائے کشمیریوں کی مسلمہ قیادت سے مشاورت کے بعد آزاد کے لیے ٹھوس پالیسی اور جامع حکمت عملی اپنائی جائے،اس موقع پر انھوں نے کہاکہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر بے روزگاری ،لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں تاکہ ہمارے نوجوانوں کے اندر احساس محرومی ختم ہو اوروہ آزادی میں اپنا کردارا دا کرسکیں،بیس کیمپ خوشحال ہوگا تو مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کے باعث رغبت ہوگا،کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی ہمارا ہدف ہے،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صدر پاکستان کے شکر گزارہیں کہ وہ مظفرآباد میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرنے تشریف لائے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے لیے حوصلے کا پیغام گیا،کشمیر کی آزادی کے لیے ٹھوس حکمت عملی کا اعلان ہوناچاہیے تا کہ آئندہ ہم یکجہتی کشمیر سری نگر میں منائیں ،پاکستان کے حکمران تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے اپناکردارادا کریں ۔