کشمیریوں کے ساتھ آج پوری دنیا میں اظہار یکجہتی اور بھارتی فوجی قبضے اور مظالم کے خلاف احتجاج کیاجائے گا،ڈاکٹر خالد محمود ،عبدالرشید ترابی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkکشمیریوں کے ساتھ آج پوری دنیا میں اظہار یکجہتی اور بھارتی فوجی قبضے اور مظالم کے خلاف احتجاج کیاجائے گا،ڈاکٹر خالد محمود ،عبدالرشید ترابی{/AF}

کشمیریوں کے ساتھ آج پوری دنیا میں اظہار یکجہتی اور بھارتی فوجی قبضے اور مظالم کے خلاف احتجاج کیاجائے گا،ڈاکٹر خالد محمود ،عبدالرشید ترابی بھمبر( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان اور کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے مشترکہ طورپر کہاہے کہ آج پوری دنیا میں مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی اور کشمیرپر بھارتی فوجی قبضے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا،ان خیالات کااظہارانھوں نے بھمبر میں تقریبات سے خطاب اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اہل پاکستان ،کشمیری اور انسانیت کے بنیادی حق پر یقین رکھنے والے انسان کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کریں گے،کشمیریوں نے ہزاروں بار ہندوستان کے خلاف ریفرنڈم کردیاہے،مودی کی کشمیرآمد پر ایک پھر کشمیریوں نے ریفرنڈم کردیاہے،ہندوستان کو بنیادی حق کشمیریوں کو دینا ہوگا،یہ دن قاضی حسین احمد مرحوم کی اپیل پرمنایاگیااور آج تک یہ ان کو صدقہ جاریہ ہے،دریں اثناء ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امجد یوسف کے بیٹے کی تقریب دستاربندی منعقد ہوئی ،تقریب سے پروفیسر عرفان ،امجد یوسف،فرید چودھری اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ﷲ تعالیٰ نے انسانیت کی رشد وہدایت کے لیے انبیاء مبعث کیے اور ان پر وحی نازل فرمائی،قرآن ﷲ کی آخری کتاب اور حضرت محمد ﷺﷲ کے آخری نبی نے رہتی دنیا تک اپنی تعلیمات چھوڑیں ہیں،امت مسلمہ کو ﷲ پاک نے اپنی دعوت کے لیے منتخب کیا،بنی ﷺ پر نازل ہونے والی پہلی پانچ آیات جن میں علم بھی ٹکنالوجی بھی ہے ،انسانیت کی تخلیق سمیت ایک سمند ر ہے جو ان آیات میں بیان کیا گیا،قرآن کے ساتھ تعلق مضبوط روزناقرآن کامطالعہ ،قرآن کا حق ہے کہ اس پر ایمان لایا جائے اس کی تلاوت کی جائے،اس کو سمجھاجائے ،اس کا ابلاغ کیا جائے اس کے نظام کے نفاذ کے لیے کوشش کی جائے،خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو قرآن پڑھتے میں مبارک باد دیتا ہوں امجد یوسف اور ان کے پورے خاندان کو جنھوں نے اپنے بیٹے کو قرآن حفظ کروایا،اب اس سے آگے بڑھ کر اس کو سمجھ کر بڑھاجائے،ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی کا دارومدار قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں مضمرہے،عرب کا وہ تاریک ترین گوشہ جس میں یہ قرآن نازل ہوا اور اسی گوشے میں پوری دنیا کو نور سے منور کردیا،عرب کے بدو جب اسلام لائے تو دنیا کے عظیم ترین انسان بن گئے،نبی ﷺ کی مجالس میں سیکھتے اور پھر آگے لوگوں کو بتاتے دعوت نبی ﷺ کی سب سے بڑی سنت ہے،انھوں نے کہاکہ آج امت جن مسائل کا شکارہے اس کی وجہ قرآن وسنت سے دوری ہے،اس موقع پر کنونیئرکل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وممبراسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ یہ قرآن کامعجزہ ہے کہ آج بھی قرآن کروڑوں انسانو ں کے سینوں میں ہے،اس کوئی قیامت تک تبدیلی نہیں کرسکتاہے ،اس کی حفاظت کی ذمہ داری ﷲ نے خود اٹھائی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر