{AF}
وزیر اعظم پاکستان عمران خان فوری طور پر کشمیر کی مسلمہ قیادت سے مشاورت کا اہتمام کریں،عبدالرشید ترابی {/AF}
اسلام آباد( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان فوری طور پر کشمیر کی مسلمہ قیادت سے مشاورت کا اہتمام کریں،شملہ معاہدہ سے جان چھڑاکر حقیقی کردار ادا کریں،کشمیریوں نے بھارت کو عملاً شکست سے دوچار کر دیا ہے ،جس کا اعتراف یشوت سہنا نے کیا ہے کہ کشمیر ہمارے ہاتھ سے نکل چکااب محض وہاں فوجی قبضہ ہے ،پاکستان کشمیریوں کی اس سطح کو حقیقی منزل تک پہنچانے کے لیے عالمی سطح پر مہم چلائے اور مقدمہ جیتے،ان خیالات کااظہار انہوں نے مولانافضل الرحمان کی زیر صدارت منعقد قومی مشاورت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ جس کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی توثیق کی کو بنیاد بنا کر ہندوستان کو کٹہرے میں لایا جائے ،حکومت پاکستان فوری طور پر نائب وزیر خارجہ کا تقرر کرے جس کا کام مسئلہ کشمیر سے دنیا کو آگاہ کرنا ہو ،انہوں نے کہاکہ جس طرح وزیر اعظم عمران خان نے تمام ایشوز پر ٹاسک فورسز بنائیں ہیں کشمیر پاکستان کی قومی سلامتی کا مسئلہ ہے وہ اس اہم ایشو پر بھی ٹاسک فورس بنائیں انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کے سفراء سے ہم نے ملاقات کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کریں جس پر انہوں نے کہاکہ یہ مسئلہ حکومت پاکستان کیوں نہیں اٹھاتی ،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان اس مسئلے کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں لا اس پر بحث کی جائے OICکے رکن ممالک اور مغربی ممالک کی حمایت حاصل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔