کشمیری گزشتہ ڈیڑھ سو سال سے میدان جہاد میں ہیں،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid کشمیری گزشتہ ڈیڑھ سو سال سے میدان جہاد میں ہیں،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ کشمیری گزشتہ ڈیڑھ سو سال سے میدان جہاد میں ہیں،کشمیریوں کو آزادی کا اتنا یقین ہے جتنا صبح سورج کے طلوع ہونے کا،کشمیری اﷲ کے بھروسے،رسول ؐ کی غلامی ،پرعزم ہو کراپنے مقدس لہو کی قربانی دے کر آزادی کی منزل کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں ظلم کیاانتہا ہے ایک دن کے اندر 14نوجوانوں کی شہادت پر پاکستان کے وزیر خارجہ کا رسمی بیان ہمارے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،OICاقوام متحدہ اور حکمران تاریخ ،اﷲ اور اپنے ضمیر کے کٹہرے میں ان کو جواب دینا ہوگاکشمیری یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ ان کا خون اتنا سستہ کیوں ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت آل پارٹیز کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ہندوستان کشمیریوں کی تحریک کو کچلنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل استعمال کررہا ہے لیکن پاکستان کا موقف تو ہے لیکن کوئی واضح پالیسی نہیں ہے اس لیے کشمیر پر واضح اور دوٹوک پالیسی تشکیل دی جائے اگر حکمرانوں نے توجہ نہ دی تو عالمی سازشی عناصر اس تحریک کا رخ کسی اور جانب کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ یہاں موجود ہمارے وہ قائدین جو پارلیمنٹ کا حصہ ہیں وہ حکمرانوں کومجبور کریں کہ وہ واضح موقف اور دوٹوک پالیسی کا اعلان کریں ، کم ازکم OICکے وزراء خارجہ کا اجلاس ہی فوری منعقد کروا لیں انہوں نے کہاکہ اہم دارلحکومتوں میں وفود بھیجے جائیں جن میں مسلمہ کشمیری قیادت شامل ہو پاکستان میں جو کھیتیاں لہلارہی ہیں اس میں کشمیری شہداء کا مقدس لہو شامل ہے ،انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان ریاست کی اکائی ہے اس کو نظر انداز نہ کیا جائے سی پیک کا گیٹ وے گلگت بلتستان ہے اس کی اہمیت کا احساس کیا جائے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو با وقار اور با اختیار نظام حکومت دیا جائے ریاست کے دونوں خطوں کو صوبہ بنانے کے بجائے صوبوں سے زیادہ حقوق دئیے جائیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر