امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان ڈاکٹر خالد محمود خان کی زیر صدارت مرکزی ذمہ داران کا اجلاس ،گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ فیصلے پر سیر حاصل غور

{AF}dr. khalidامیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان ڈاکٹر خالد محمود خان کی زیر صدارت مرکزی ذمہ داران کا اجلاس ،گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ فیصلے پر سیر حاصل غور{/AF}

اسلام آباد( پ ر) گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت اور نظام حکومت سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ فیصلے سے پیدا شدہ صورت حال پر مرکز جماعت اسلامی کھنہ اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان ڈاکٹر خالد محمود خان کی زیر صدارت مرکزی ذمہ داران کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں ممبر قانون ساز اسمبلی کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے خصوصی طور پر شرکت کی ،اجلاس میں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ فیصلے پر سیر حاصل غور ہوا اجلاس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے ایک بار پھر گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کو واضح کرتے ہوئے اسے ریاست جموں وکشمیر کا حصہ اور متنازعہ علاقہ قرار دینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے خیرمقدم کیا، اجلاس نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے اس حصے کو مبہم اور ناقابل فہیم قرار دیا جس میں گلگت بلتستان کو متنازعہ قراردینے کے باوجود سپریم کورٹ آف پاکستان کا اختیار وہاں تک بڑھانے کا حکم دیا ،اجلاس میں سپریم کورٹ کی جانب سے وفاقی حکومت کی پیش کردہ آرڈر 2019جس میں وہ تمام اختیارات گلگت بلتستان سے لے کر دوبارہ وزارت امور کشمیر اور گلگت بلتستان کو نسل کو دینے کو نا قابل فہم اور گلگت بلتستان کے عوام کو دئیے گئے حقوق کو واپس لینے پر تشویش کااظہار کیا جس کی وجہ سے عوام میں شدید بے چینی کا باعث قراردیا اور فیصلے کو آئین پاکستان کی شق 257اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے بھی متصادم قراردیا،اجلاس میں اس رائے کااظہار کیا گیا کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین میں گلگت بلتستان کے نمائندوں کی رائے لیے بغیر کوئی آرڈر یا پیکج نافذ کرنا آئین پاکستان اور گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی اور جمہوری حقوق سے متصادم ہے ،اجلاس نے اس رائے کااظہار کیا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے میں تضادات پائے جاتے ہیں جن کو دور کیا جانا ضروری ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کی سیاسی اور دینی قیادت سے وسیع تر مشاورت کے بعد فیصلے کے حوالے سے قانونی لائحہ عمل طے کیا جائے گا اجلاس میں ایک بار پھر اس موقف کا اعادہ کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو مسئلہ کشمیر کو متاثر کیے بغیر مکمل آئینی اور جمہوری حقوق دئیے جائیں اور علاقے کی متنازعہ حیثیت کے جملہ تقاضے پورے کیے جائیں اور آزادکشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر