{AF}
علماء کرام اور خطباء کل اپنے جمعہ کے خطبات میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو اجاگر کریں، ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے اپیل کی ہے کہ علماء کرام اور خطباء کل اپنے جمعہ کے خطبات میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو اجاگر کریں،ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے ،آپریشن آل آؤٹ کے نام پر کشمیر کو قتل گاہ میں تبدیل کر دیا ہے ،عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،ملت اسلامیہ آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان بھرپور طریقے سے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ علماء کرام نے ہر دور میں ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے ،اﷲ کے پیغام کو عام کیا ہے ،آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل کر اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی آواز بنیں ان پر ہونے والے مظالم سے عوام الناس کو آگاہ کریں ،رائے عامہ منظم کریں ،انہوں نے کہاکہ علماء کرام اپنے خطبات میں مسئلہ کشمیر پر بات کریں تا کہ آزادکشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے آگاہ ہو سکیں ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی عشرہ یکجہتی کشمیر کے طور پر منارہی ہے اس حوالے سے مختلف پروگرامات ترتیب دے دئیے گے ہیں کشمیر کی آزادی اور آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہمارا ہدف ہے ہمارے اسلاف نے نہتے ہونے کے باوجود ڈوگروں کو مار بھگایا آج ہم ایٹمی طاقت ہیں ہندوستان کی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں قبرستان بنے گا ہندوستان اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق فراہم کرے تا کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں کشمیری تقسیم برصغیر کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کی جدوجہد کررہے ہیں اس حوالے سے حکومت پاکستان اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دلائے ۔