{AF}
ہندوستان یوم جمہوریہ کے نام پر دنیا کو گمراہ کررہا ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان {/AF}
راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ ہندوستان یوم جمہوریہ کے نام پر دنیا کو گمراہ کررہا ہے ،ہندوستان درجن سے زائد اقلیتوں کو پیدائشی اور جمہوری حقوق فراہم کرنے سے انکاری ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہے ،کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم رکھنا ظلم کی انتہا اور جمہوری کی نفی ہے ،عالمی برادری ہندوستان میں اقلیتوں خاص کر کشمیر میں کشمیریوں کو جمہوری حق دلائے ،کشمیری دنیا بھر میں ہندوستان کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو حق مانگنے کی پاداش میں قابض بھارتی افواج لاشوں کے ڈھیر لگا رہی ہے 1947ء سے آج تک 5لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کر چکی ہے لاکھوں زخمی ہیں،ہزاروں ٹارچر سیلوں میں قید ہیں،ہزاروں لاپتہ ہیں ،گمنام قبروں کا انکشافات ہوئے رہے ہیں ایسے میں بھارت یوم جمہوریہ کا ڈرامہ کر کے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے ،انسانوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے ادارے اقوام متحدہ سلامتی کونسل اپنے وعدے کے مطابق کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق دلائیں تا کہ کشمیری اپنے مستقبل کا اپنی مرضی سے فیصلہ کر سکیں ،ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے اسی طرح ہندوستان کے اندر اقلیتوں کے ساتھ نا روا سلوک روا رکھے ہوئے ہے ہندوستان کے اندر کوئی بھی اقلیت براہمن سامراج کے ظلم سے محفوظ نہیں ہے ۔