{AF}
امت مسلمہ کا المیہ یہ ہے کہ وہ فرقوں میں بٹ کر اپنی اصل سے ہٹ چکی جس کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا المیہ یہ ہے کہ وہ فرقوں میں بٹ کر اپنی اصل سے ہٹ چکی جس کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے ،امت مسلمہ نے اﷲ کے پیغام کو پوری انسانیت تک پہنچانا تھا یہ امت اﷲ نے پیدا ہی اس لیے کی تھی کہ یہ خیر کا کام کرے گی ،برائی سے روکے گی اور اﷲ کے دین کو قائم کرے گی ،امت مسلمہ اﷲ کی رسی قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کرے ،انسانیت کے دکھوں کا مداوا کرے ،اﷲ کے نبی پاک ؐ کی سب سے افضل سنت دعوت الیٰ اﷲ کے کام میں لگ جائے ،جماعت اسلامی کی بنیاد ہی اسی لیے رکھی گئی کہ امت واحدہ بن کر اﷲ کے دین کی دعوت پھیلائے گی ،جنوبی ایشیا ء میں جماعت اسلامی اور مشرق وسطیٰ میں اخوان اسی طرح دیگر ممالک میں مختلف ناموں سے کام کیا جا رہا ہے ،تقویٰ اور اخوت کے ہتھیار سے لیس ہو کر آزاد خطے ،گلگت بلتستان اور مہاجرین مقیم پاکستان کے ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک یہ دعوت پہنچائیں روزانہ 20منٹ قرآن کی تلاوت کریں ،تفہیم القرآن،سیرت صحابہ،معارف الحدیث،زادراہ، راہ عمل سمیت دیگر کتب کا مطالعہ کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے ذمہ داران کی 2روزہ تربیت گاہ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نائب امراء جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،غلام محمد صفی،خلیل الرحمان چشتی، ارشد ندیم ایڈووکیٹ ،نثار احمد شائق سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان نے اختتامی دعا کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ اﷲ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں اسلامی تحریک سے وابستہ کیا جو اس گے گزرے دور میں بھی اﷲ کے دین کے قیام اور سربلندی کے لیے مصروف جہد ہے ،آزاد خطے اور گلگت بلتستان میں موافق حالات ہیں یہاں کوئی سرمایہ دار اور جاگیر دار نہیں ہے 85فیصد شرح تعلیم ہے ،یہاں کام کے مواقعے ہیں شرط یہ ہے کہ ہم داعی بن کر اﷲ کے پیغام کو لوگوں تک پہنچائیں ،اپنے اہل و عیال،خاندان اور محلے کے افراد کو جماعت اسلامی سے وابستہ کریں ،ہمارے معاشرے میں خیر موجود ہے جماعت اسلامی کا یوتھ ونگ،اسلامی جمعیت طلبہ اس خیر کو منظم کرے تا کہ آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے ،جماعت اسلامی نے ویژن 2030دیا ہے جس کی روشنی میں ہر سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے ،یہ تربیت گاہیں اسی لیے منعقد کررہے ہیں کہ ہم یہاں سے سیکھ کر جائیں اور دوسرے لوگوں تک بھی یہ دعوت پہنچائیں ،انہوں نے کہاکہ قرآن ہماری زندگی کے ہر شعبے میں راہنمائی کرتا ہے ہم قرآن کا فہم حاصل کریں وہ ہماری ظاہری بیماریوں کا علاج بھی ہے اور باطنی کا بھی ،انہوں نے کہاکہ ہم جو کچھ کررہے ہیں اﷲ نے فرشتے مقرر کررکھے ہیں جو ہمارے ایک ایک لمحے کو محفوظ کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اﷲ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں باہم اخوت کامظاہرہ کریں عاجزی اور انکساری اختیار کریں ،الفت کے رشتے کو مضبوط کریں ،غبت،بدگہمانیوں اور تبصروں سے پرہیز کریں ،انہوں نے کہاکہ اﷲ انسانیت کو آگ سے نکالنے چاہتے ہیں اور انسان آگ کی طرف بڑ رہے ہیں ان انسانوں کو آگ سے نکال کر اﷲ اور جنت کی طرف لانا ہماری ذمہ داری ہے ،اس موقع پر حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمد صفی نے کہا کہ کشمیریوں کے عزم نے ہندوستان کو شکست سے دوچار کر دیا ہے ہندوستان تمام تر مظالم ڈھانے کے باوجود کشمیریوں کے عزم کو کمزور نہیں کر سکا،ہندوستان کے آرمی چیف نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی راستے میں آتا ہے اس کو مٹا دو ،عسکریت سے کشمیر کو پاک کر دو آپریشن آل آؤٹ اسی لیے شروع کیا گیا ہے کہ کشمیریوں کو چن چن کر شہید کیا جائے گرفتار کر کے ٹارچر سیلوں میں مظالم کا نشانہ بنایا جائے انہوں نے کہاکہ اقوا م متحدہ کی قراردادوں کے بعد ہمارے پاس ایک اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ چابک کی صورت میں آ چکی ہے اس رپورٹ کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی تسلیم کیا اس رپورٹ کو بنیاد بنا کر ہندوستان کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر ،آزادکشمیر اورپا کستان کی قیادت کی ذمہ دارای ہے کہ وہ آزادی کے لیے نئی راہیں اپنائیں جس طرح مرحوم قاضی حسین احمد ؒ نے 1990میں حالات کی نزاکت کا ادراک کرتے ہوئے 5فروری جیسے اہم دن منایا جو آج بھی کشمیریوں سے یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے ،اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے قائدین نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے آزادی تک ہم ان کے شانہ بشانہ رہیں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے عشرہ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پروگرامات کا اعلان کیا ۔