{AF}
جماعت اسلامی یوتھ آزادکشمیر کی تنظیم سازی مکمل،ڈاکٹر خالد محمود خان نے عہدہ داران سے حلف لیا{/AF}
جماعت اسلامی یوتھ آزادکشمیر کی تنظیم سازی مکمل،ڈاکٹر خالد محمود خان نے عہدہ داران سے حلف لیا نثار احمد شائق جے آئی یوتھ آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے صدر ،نائب صدور سردار شکیل ،خالد زیدی،ڈپٹی سیکرٹریز سردار سہیل حسن،سہراب بیگ،ڈائریکٹر سوشل میڈیا امان اﷲ مانی،ڈائریکٹر سپورٹس امجد بٹ،جبکہ ضلعی صدر میں بھمبر سے محمد علی اختر،میرپورآصف بٹ،کوٹلی وقار احمد،سدہنوتی سردار مظہر آفتاب،راولاکوٹ اکمل حفیظ،باغ داؤد ایوب،مظفرآباد قاضی واجد ہوں گے اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ نوجوان ملک و ملت کے ماتھے کا جھومر ،نوجوان بیدار ہوجائیں تو پوری قوم بیدار ہوجاتی ہے،جماعت اسلامی یوتھ آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں نوجوانوں کو اپنا دست وبازو بنا کر ظلم کے خاتمے اور فلاحی اسلامی ماڈل ریاست کے قیام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ،نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں سے وابستہ کیا جائے ،جب کھیل کے میدان آباد ہوں تو ہسپتال ویران ہو جایا کرتے ہیں ،بدی کے مقابلے میں اسلامی رویات کو پروان چڑھائیں ،نوجوان قوم کا مستقبل ہیں،نثار احمد شائق ہماری ٹیم میں سب سے باصلاحیت اور متحرک راہنما ہیں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان،مہاجرین مقیم پاکستان میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے ،عوامی ایشوز میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ کے ذمہ داران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے نومنتخب عہدہ داران سے حلف لیا ،جماعت اسلامی یوتھ آزادکشمیر کے صدر نثار احمد شائق،نائب صدور سردار شکیل ،خالد زیدی،ڈپٹی سیکرٹریز سردار سہیل حسن،سہراب بیگ،ڈائریکٹر سوشل میڈیا امان اﷲ مانی،ڈائریکٹر سپورٹس امجد بٹ،جبکہ ضلعی صدر میں بھمبر سے محمد علی اختر،میرپورآصف بٹ،کوٹلی وقار احمد،سدہنوتی سردار مظہر آفتاب،راولاکوٹ اکمل حفیظ،باغ داؤد ایوب،مظفرآباد قاضی واجد ہوں گے ،اس موقع پر نثار احمد شائق نے کہا کہ جلد آزاد کشمیر کے تمام حلقہ جات کی سطح پر موثر تنظیم قائم کریں گے اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کا مارچ سے دورہ کر کے وہاں پر جماعت اسلامی یوتھ کو منظم کیا جائے گا ،انہوں نے اعلان کیا کہ یوم یکجہتی کے موقع پر جماعت اسلامی یوتھ نوجوانوں کو متحرک کرکے ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کرے گی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی یوتھ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی سب سے بڑی منظم تنظیم ہوں گی ،کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کے حقیقی کردار کی بحالی کے لیے نوجوان اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ،نوجوانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک سیل قائم کیا جائے گا جو آزادکشمیر کے اندر مسائل کی نشان دہی اور ان کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر ہندوستان کے تمام تر مظالم کے باوجود آزادی کی تحریک جاری ہے وہاں کے پیر وجوان بھارتی مظالم کے باوجود جذبہ آزادی سے سرشار ہیں ہم سید علی گیلانی اورقائدین حریت کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں جو پیرانہ سالی کے باوجود 10سالہ نوجوان کی طرح میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں ۔