نوجوان پوری امت کا اثاثہ اور قوم کا مستقبل ہیں ،نوجوانوں کی سیرت وکردار کی تعمیر کا واحد ادارہ اسلامی جمعیت طلبہ ہے ، ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidنوجوان پوری امت کا اثاثہ اور قوم کا مستقبل ہیں ،نوجوانوں کی سیرت وکردار کی تعمیر کا واحد ادارہ اسلامی جمعیت طلبہ ہے ، ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ نوجوان پوری امت کا اثاثہ اور قوم کا مستقبل ہیں ،نوجوانوں کی سیرت وکردار کی تعمیر کا واحد ادارہ اسلامی جمعیت طلبہ ہے ،جمعیت سے فارغ نوجوان اس وقت پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں ،اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان آزاد خطے اور گلگت بلتستان کے ایک ایک طالب علم تک پہنچ کر اﷲ کا پیغام پہنچائیں ،مغربی تہذیبی یلغار کے مقابلے کے لیے نوجوانوں کو تیار کریں اور اسلامی تہذیب اپنائیں،مغرب کا ایجنڈا ہے کہ امت کے نوجوانوں کو بے راہ روی کا شکار کر کے بے مقصدیت کی دلدل میں ڈال دیا جائے ،طلبہ قرآن وسنت کی تعلیمات پر خود بھی عمل پیرا ہوں اور دوسروں کو اس کی دعوت دیں،علم کے ہتھیار سے لیس ہو کر جدید چیلنجز کا مقابلہ کریں ،آپ ہی ہمارا ویژن 2030ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ناظم جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ خواجہ اظہار الحق،سیکرٹر ی جنرل راجہ مسرور ظفرسمیت دیگر نوجوانوں نے گفتگو کی ،اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی ویژن 2030لے کر نکلی ہے ہماری کوشش ہے کہ آزادخطے کو اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے اور بقیہ کشمیر کی آزادی کے لیے بیس کیمپ کوحقیقی کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جائے ،کشمیر کی آزادی اور اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ہمارا ایجنڈا ہے ،انہوں نے کہاکہ نوجوانوں نے کسی بھی انقلابی اور آزادی کی تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے دنیا میں جہاں بھی تبدیلی آئی یا انقلاب برپا ہوا اس میں اصل کردار نوجوانوں کا ہے مقبوضہ کشمیر میں چلنے والی آزادی کی تحریک میں بھی نوجوانوں کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر کے نوجوان آزادی کی تحریک کا ہر اول دستہ ہیں ،انہوں نے کہاکہ آزاد خطے کے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں ہماری کوشش ہے کہ وہ جمعیت ،جے آئی یوتھ اور جماعت اسلامی میں شامل ہو کر ہمارے دست وبازو بنیں تا کہ ہم آزاد خطے میں وہ تبدیلی لاسکیں جس کے لیے ہمارے اسلاف نے قربانیاں پیش کیں تھیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر