جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اور نظام کی اصلاح کے لیے اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور کردار ادا کررہی ہے ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اور نظام کی اصلاح کے لیے اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور کردار ادا کررہی ہے ،عبدالرشید ترابی{/AF}

اسلام آباد( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اور نظام کی اصلاح کے لیے اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور کردار ادا کررہی ہے ،جماعت اسلامی اول روز سے میرٹ کی بحالی،نظام عدل کے قیام اور کشمیر کی آزادی کے لیے مصروف جہد ہے ،موجودہ حکومت نے اصلاح احوال کے لیے جو اقدامات کیے وہ قابل تحسین ہیں اور اس میں جماعت اسلامی کا اہم کردار ہے ،71سالوں میں پہلی مرتبہ این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر اساتذہ بھرتی کیے گئے اس نظام کے اندر جو کمی کوہتائی ہے اس کو دور کرنے کی ضرورت ہے ،آزاد خطے کے عوام کے بنیادی مسائل 5سالوں میں حل ہوسکتے ہیں اس کے لیے درست منصوبہ بندی کی ضرورت ہے جماعت اسلامی نے آغاز میں حکومت جو تجاویز دی تھیں ان پر عمل جاری ہے حکومت نے جو ہم سے وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں ہوئے ،حلقہ وسطی باغ سمیت ہماری کوشش ہے کہ ان حلقوں میں جو پسماندہ ہیں ان کی پسماندگی کو دور کیا جائے اور ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں حلقہ وسطی باغ میں 121سکیمیں میرٹ کی بنیادی پر دی گئیں اور ان کو شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا ہے بلکہ ہمارے پراجیکٹ لیڈرز نے اپنی جیب سے بھی منصوبوں کی تکمیل پر پیسے صرف کئے ہیں جو قابل تقلید مثال ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ وسطی باغ سے تعلق رکھنے والے راولپنڈی ،اسلام آباد کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ ہم نے جو اہداف طے کیے تھے اس کی طرف پیش رفت ہے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے جو چیلنجز درپیش ہیں ان سے عہدہ برا ہونے کے لیے اسمبلی کے پلیٹ فارم سے بھرپور کردار ادا کیا گیا مقبوضہ کشمیر میں بدلتے حالات میں جب بھی ہم نے اسمبلی کا اجلاس بلوانے کے لیے کہا اسمبلی کا اجلاس بلوا کر کشمیر کے لیے متفقہ لائحہ عمل طے کیا گیا ،ہندوستان نے بڑی چالاکی کے ساتھ امریکہ سے مل کر حزب المجاہدین اور سید صلاح الدین کے خلاف مہم چلائی اور دہشت گردی کی لسٹ میں شامل کرنے کی سازش کی اور دباؤ بڑھانے کی سازش کی کہ پاکستان پیچھے ہٹ جائے لیکن ہماری کوشش پر آزادکشمیر کے وزیر اعظم اور پوری اسمبلی نے متفقہ طورپر سید صلاح الدین اور حزب المجاہدین کے حق میں قرارداد منظور کر کے ساری دنیااور اقوام متحدہ ،او آئی سی تک پہنچائیں اور ہندوستان کی سازش کو ناکام کیا ،اسی طرح آزاد خطے کے اندر میرٹ کی بحالی اور عوامی مسائل حل کرنے کے حوالے سے بھی اپنے حصے کا کردار ادا کیا ،انہوں نے کہاکہ حلقہ وسطی باغ کو ماڈل حلقہ بنائیں گے اور ہماری کوشش ہے کہ آزادکشمیر کے وہ سارے حلقے جو کسی وجہ سے عدم توجہی کا شکار رہے ان پر تو جہ دے کر ان کے بنیادی مسائل حل کیے جائیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر