قائدین حریت کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں،ڈاکٹر خالد محمود خا ن

{AF}dr. khalidقائدین حریت کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں،ڈاکٹر خالد محمود خا ن{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خا ن نے کہا ہے کہ قائدین حریت کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہندوستان کے تمام تر مظالم کے باوجود حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں،شبیر شاہ،سید علی گیلانی،اشرف صحرائی،میرواعظ عمر فاروق،یاسین ملک،آسیہ اندرابی سمیت دیگر قائدین کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں،کشمیر کے مردوزن،پیروجواں ،سکول کے بچے اور بچیاں بھی اس تحریک کا حصہ ہیں ،ننھی آصفہ ہو یا پی ایچ ڈی سکالر ز تحریک آزادی کشمیر کے ماتھے کا جھومر ہیں کشمیری 186سال سے آزادی کی جدوجہدکررہے ہیں ہم شہداء کے مشن کے امین ہیں جماعت اسلامی پاکستان اور جماعت اسلامی آزادکشمیر نے ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبانی کا حق ادا کیا اس کو ہم فرض سمجھتے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام شبیر شاہ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے پیدائشی حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ،اقوام عالم اور سلامتی کونسل کی خاموشی سوالیہ نشان ہیں،کشمیری اپنی داخلی آزادی کی تحریک چلا رہے ہیں اہل پاکستان نے ہمیشہ پشتیبانی کا حق ادا کیا کشمیری عوام کو پاکستانی حکمرانوں سے گلے شکوے ضرور ہیں مگر پاکستان کے عوام سے کوئی شکوہ نہیں ہے انہوں نے ہر مشکل کی گھڑی میں اہل کشمیر کی پشتیبانی کا حق ادا کیا انہوں نے کہاکہ جنیوا میں ہیومن رائٹس نے اسرائیل اور بھارت کو دنیا کا بدترین ملک قرار دے رکھا ہے،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی حالیہ رپورٹ بڑی پیش رفت ہے وزارت خارجہ رپورٹ کی روشنی میں سفارتی سطح پر ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کرے،مودی کے خونخار چہرے اور مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے نائب وزیر خارجہ کا تقرر کیا جائے جو کشمیر کے حوالے سے روزانہ ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے رکھے،حکومت پاکستان پارلیمانی وفود میں آزادکشمیر کی اور حریت کانفرنس کی مسلمہ قیادت کو وفود میں شامل کریں تا کہ وہ دنیا کے سامنے اپنا مقدمہ خود پیش کریں، انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے نہ کبھی ہندوستان کی غلامی قبول کی نہ اب کریں گے پیلٹ گنوں سے بینائی سے محروم نوجوان دوبارہ عزم کے ساتھ جدوجہد میں شامل ہورہے ہیں ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ بیس کیمپ کے حقیقی رول کو بحال کیا جائے تا کہ آزاد خطہ کے عوام مایوسی کی کیفیت سے نکلیں اور بقیہ کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر