{AF}
ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے، رفعت عزیز{/AF}
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے کہا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے،سرد موسم میں بستیوں کو گھیرے میں لے کر مکینوں کو نکال کر سردی میں تشدد کیا جاتا ہے عفت مآب خواتین کی بے حرمتی کی جاتی ہے ،کالے قوانین کی آڑ میں بھارتی فوج گھروں میں گھس کا املاک کو نقصان پہنچاتی اورلوٹ مار کرتی ہے ،انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں عالمی برادری کی سرد مہری سے ہندوستان کو مزید شہ مل رہی ہے ،حکومت پاکستان سفارت خانوں کو متحرک کریں بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،رفعت عزیز نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان نے تیسری بار صدر راج نافذ کیا جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ریاستی دہشت گردی کوچھپانے کے لیے ہندوستان اوچھے ہتھکنڈے کررہا ہے جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ،کئی ننھی آصفاؤں کو بے دردی سے شہید کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان مظفرآباد اسمبلی کے مشترکہ اجلا س سے خطاب کریں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حوصلے کا پیغام دیں اور نائب وزیر خارجہ کا تقرر کریں جو روزانہ کی بنیاد پر کشمیر میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرے ۔