{AF}
اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرے، ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرے،اقوام متحدہ کے زیر انتظام انسانی حقوق کمیٹیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دی جائے تا کہ وہ انسانی حقوق کی پامالیوں کا مشاہدہ کرسکیں،سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کے تسلیم شدہ حق خودارادیت کشمیریوں کو دلانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ،ہندوستان کی قیادت نے خود اقوام متحدہ میں جا کر عالمی برادری کے سامنے یہ عہد کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور بنیادی حق دے گا ،کشمیری اپنا حق مانگ رہے ہیں اور ہندوستان ان کو یہ حق دینے کے بجائے طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام بنائے ہوئے ہے اور حق مانگنے کی پاداش میں لاشوں کے ڈھیر لگا رہا ہے جو پوری انسانیت کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ نے اگر اپنا فرض ادا نہ کیا اور کشمیریوں کا مسلمہ حق خودارادیت ان کو دلانے کے لیے اقدامات نہ کیے تو اس کا حشر بھی لیگ آف نیشن سے مختلف نہیں ہو گا ،ہندوستان اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا رہا ہے اس پر عالمی برادری کی خاموشی قابض بھارتی فوج کو مزید مظالم ڈھانے کی شہ دے رہی ہے ،سلامتی کونسل اپنی قرادادوں پر عمل درآمد کروائے اگر ہندوستان نہیں مانتا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے ،انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادر ی کی ضمانت پرہتھیار رکھے تھے ڈالے نہیں تھے عالمی برادری اپنے عہد کو پورا نہیں کرے گی تو کشمیری ایک بار پھر ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوں گے کشمیریو ں نے ہتھیار اٹھا لیے تو دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ ہو گی جس سے پور ی دنیا کا امن متاثر ہو گا ،پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ دنیا کے مفاد میں نہیں ہے اس لیے عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عمل اقدامات کرے انہوں نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے جس سے سیز فائر لائن کے ملحقہ سول آبادی متاثر ہو رہی ہے اور بے گناہ لوگوں کو شہید کیا جارہا ہے عالمی برادری اس کا سخت نوٹس لے ۔