{AF}
خواتین اپنے گھروں کے مورچوں کو مضبوط اپنے گھروں میں اسلامی روایات کو پروان چڑھائیں،ڈاکٹر خالد محمود خا ن{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خا ن نے کہا ہے کہ خواتین اپنے گھروں کے مورچوں کو مضبوط اپنے گھروں میں اسلامی روایات کو پروان چڑھائیں،مغرب ہمارے خاندانی نظام کے خاتمے کے لیے تمام وسائل کو استعمال کررہا ہے ،دجالیت کے اس دور میں مائیں اپنا کردار ادا کریں، اپنے بچوں کی،دینی،اخلاقی تربیت کا اہتمام کریں ان کی سرگرمیوں کو مانیٹر کریں،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر حلقہ خواتین کی شوریٰ کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر خالد محمود خا ن نے کہاکہ مغرب مسلمانوں کے خاندانی نظام سے خوفزدہ ہو کر اس کے خلاف اپنے تمام تر وسائل استعما ل کررہا ہے مغربی تہذیب کے مقابلے میں اسلامی تہذیب کو اپنائیں ،اپنے گھروں میں دینی ماحول پیدا کریں خود بھی قرآن کا مطالعہ کریں اپنے بچوں کو بھی قرآن کا مطالعہ،سیرت النبی ؐ اور سیرت صحابہ کا مطالعہ کروائیں گھروں میں اجتماعی مطالعے کے کلچر کو فروغ دیں ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں مائیں،بہنیں اور بیٹیاں تحریک آزادی کشمیر جو بھرپور کردار ادا کررہی ہیں سکولز کی بچیاں ننھے ہاتھوں میں پتھر لے کر ہندوستانی افواج کا مقابلہ کررہی ہیں آزاد خطے کے عوام ماؤں بہنوں کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرنا چاہیے جو ہندوستانی مظالم کا شکار ہیں ،کالے قوانین کی آڑ میں بستیوں کی بستیاں تاراج کی جارہی ہیں ،املاک ،باغات تباہ کیے جا رہے ہیں ان تمام مظالم کے باوجود کشمیر کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں جدوجہد آزادی میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرہی ہیں جماعت اسلامی ویژن2030کی روشنی میں آزادکشمیر گلگت بلتستان اور حلقہ مہاجرین میں اپنی عوام رابطہ مہم کے ذریعے اپنی دعوت عوام الناس تک پہنچا رہی ہے جماعت اسلامی کی دعوت آفاقی دعوت ہے ہم کسی شخصیت،فرد یا جماعت کی طرف نہیں بلکہ اﷲ کی طرف بلاتے ہیں ۔