گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے ،عبدالرشید ترا بی

{AF}abdul rasheed turabiگلگت بلتستان کو آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے ،عبدالرشید ترا بی  {/AF}

مشترکہ صدر،سپریم کورٹ اور کونسل کے ذریعے دونوں آزاد خطوں کو آپس میں باہم مربوط کیا جائے وزیر اعظم آزادکشمیر پارلیمانی وفد کے ہمراہ گلگت کا دورہ کریں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کابینہ اراکین اور ممبر ان کو مظفرآباد آنے کی دعوت دیں امید ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان خطے کی تاریخی حیثیت مسئلہ کشمیر کی نزاکتوں کو پیش نظر رکھے گی ایسا کوئی فیصلہ نہ کیا جائے جس سے پاکستان کا عالمی سطح پر موقف کمزور ہو مظفرآباد( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترا بی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے ،وزیر اعظم آزادکشمیر پارلیمانی وفد کے ہمراہ گلگت کا دورہ کریں اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کابینہ اراکین اور ممبر ان کو مظفرآباد آنے کی دعوت دیں دونوں آزاد خطوں کامشترکہ صدر،سپریم کورٹ اور کونسل کے ذریعے باہم مربوط کیا جائے جس سے آپس میں قربتیں بڑھیں گی ،گلگت بلتستان کے عوام کی تحریک آزادی کشمیر بڑی قربانیاں ہیں طویل عرصے سے وہ آئینی حقوق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں،جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی ہر فورم پر جنگ لڑی واحد جماعت اسلامی ہے جس کا آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو تنظیمی ڈھانچہ ایک ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ عرصہ 40سال سے میرا گلگت بلتستان کے قائدین اور عوام سے رابطہ رہا ہے ان کے گلے شکوے بجا ہیں آزادکشمیر کی سیاسی قیادت کو ان سے براہ راست رابطہ رکھنا چاہیے تا کہ غلط فہمیاں دور کی جاسکیں ،انہوں نے کہاکہ ہم گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دلانے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں انہیں تمام حقوق فراہم کیے جائیں تا کہ ان کا احساس محرومی ختم ہو سکے کوئی ایسا فیصلہ نہ کیا جائے جس سے پاکستان کا عالمی سطح پر موقف کمزور ہو اور کشمیر کاز کو نقصان پہنچے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس کے حوالے سے سماعت ہو رہی ہے ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان خطے کی تاریخی حیثیت مسئلہ کشمیر کی نزاکتوں کو پیش نظر رکھے گی تا کہ خطہ تحریک آزادی کشمیر میں اپنا موثر کردار ادا کرسکے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر