حکومت آزادکشمیر تارکین وطن کی تحریک آزاد ی کشمیر کے مختلف دائروں میں کی جانے والی جدوجہد کو مربوط کر ے اور انہیں اہداف دے،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidحکومت آزادکشمیر تارکین وطن کی تحریک آزاد ی کشمیر کے مختلف دائروں میں کی جانے والی جدوجہد کو مربوط کر ے اور انہیں اہداف دے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ تارکین وطن تحریک آزادی کشمیر کا قیمتی اثاثہ ہیں حکومت آزادکشمیر تارکین وطن کی تحریک آزاد ی کشمیر کے مختلف دائروں میں کی جانے والی جدوجہد کو مربوط کر ے اور انہیں اہداف دے،تارکین وطن اپنے اپنے پلیٹ فارمز سے تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں ان ساری کوششوں اور کاوشوں کو مربوط کر کے بھرپور اور منظم آواز بلند ہونا وقت اور حالات کا تقاضا ہے ،ہندوستان کے مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور ہندوستان کے پروپیگنڈے کے توڑ کے لیے تارکین وطن کی بہتر سمت راہنمائی حکومت کی ذمہ داری ہے ،تارکین وطن کی صلاحیتوں کو آزادکشمیر کی تعمیر وترقی اچھی روایات کو پروان چڑھانے کے لیے بھی برؤے کار لایا جائے،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی سعود ی عرب کے راہنما رفعت رشید عباسی،ساؤتھ افریقہ سے محمد ہارون،محمد ندیم عباسی سمیت دیگر قائدین کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل حسین تبسم،رفعت رشید عباسی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی اپنی بساط کے مطابق عالمی سطح پر اپنی تنظیموں اور فورمز سے آواز بلند کررہی ہے لیکن ان ساری آوازوں کو یکجا کر کے با رآور کرنے کی ضرورت ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر تحریک آزادی کشمیر عروج پر اور ہندوستانی مظالم کی بھی انتہا ہے ان حالات میں پوری قوم حکومت اور اپوزیشن کو مل کر تحریک آزادی کشمیر کو کامیاب بنانے کے لیے لائحہ عمل طے کرنا ہو گا کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے پلیٹ فارم سے تحریک کو اجاگر کرنے کے لیے کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ویژن 2030کی روشنی میں کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی آزاد خطے کو ماڈل اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے تعلیم اور صحت کے میدان میں آزادکشمیر میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے ہماری جدوجہد کا محور ومرکز اﷲ کی رضا اور خوشنودی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر