کشمیریوں کی لازوال اور تاریخی قربانیوں سے دنیا کو آگاہ کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidکشمیریوں کی لازوال اور تاریخی قربانیوں سے دنیا کو آگاہ کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، ڈاکٹر خالد محمود خان {/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہو چکی ہے کشمیریوں کی لازوال اور تاریخی قربانیوں سے دنیا کو آگاہ کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے،مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جماعتی ،علاقائی اور مسلکی دائروں سے بلند ہو کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ،مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو اپنی تمام تقاریب میں یاد رکھا جائے وہ بے سروسامانی کے عالم میں 8لاکھ بھارتی فوج سے نبر دآزما ہیں ،ننھی آصفہ جیسی کئی بچیوں،عفت ماب بہنوں کی عزتیں تار تار کی جارہی ہیں،مرد وزن سب اس تحریک میں اپنا کردار اداد کررہے ہیں ، ،ان خیالات کااظہار انہوں نے سابق سیکرٹری حکومت انجینئر چوہدری عبدالحمید کی بیٹی کے نکاح کی تقریب میں شرکت شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیادریں اثناء ڈاکٹر خالد محمود خان نے کرنل (ر) ظفر عباسی کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی ۔عبدالحمید کی بیٹی کی نکاح کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ نوجوان تحریک آزادی کشمیر اور بھارتی مظالم کوسوشل میڈیا پراجاگر کریں اور ہندوستان کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں پاکستانی قو م کشمیریوں کی حقیقی پشتیبان ہے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا موقف خوش آئند ہے لیکن کشمیر کے حوالے سے بھرپور اور جارحانہ سفارتی مہم حالات کا تقاضا ہے ،او آئی سی کا سربراہی اجلاس منعقد کرنے کے علاوہ سلامتی کونسل کا اجلاس بھی بلایا جائے تا کہ ہندوستان کے خلاف کارروائی ہو سکے ،انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کر لیا ہے اب ان کی اس آزادی کی تحریک کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے بیس کیمپ اور حکومت پاکستان نے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی روایات کو عام کیا جائے آزادکشمیر کے تمام لوگ اپنی تقاریب اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کو یاد رکھیں خوشی کے ان لمحات میں اپنے ان بھائیوں کوبھی یاد رکھیں جن پر ہندوستان نے عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر