حکومت پاکستان پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر کشمیر کی آزادی کا روڈ میپ دے،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidحکومت پاکستان پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر کشمیر کی آزادی کا روڈ میپ دے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

جماعت اسلامی کی کال پورے آزادکشمیر گلگت بلتستان میں بھارتی مظالم کے خلاف اورمظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے گئے اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر کشمیر کی آزادی کا روڈ میپ دے،وزیر اعظم پاکستان عمران خان او آئی سی کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں بلائیں اور خود اہم دارلحکومتوں کو دورہ کریں ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزراء خارجہ کا اجلاس بلائیں اور بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کریں،جنوبی ایشیاء کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے ،کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا،ہندوستان طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا ،اقوام متحدہ ،او آئی سی،یورپی یونین کا توجہ نہ دینا اور 5لاکھ کشمیریوں کا خون ان کے سر ہے ،حکومت پاکستان انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں لائحہ عمل واضع کر کے ہندوستان کو کٹہرے میں کھڑا کرے ،جماعت اسلامی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کر کے مشاور ت سے منحوس سیز فائر لائن پاؤں تلے روند ڈالنے کی کال دے تو دیکھیں گے کہ کون روکے گا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزادکشمیرکی کال پر آبپارہ سے بھارتی ہائی کمیشن تک مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل حسین تبسم،جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصراﷲ رندھاوا،کاشف چودھری،محمد یاسین،صالح طاہر،سردا ر جاوید خان،خواجہ اظہار الحق،راجہ بشیر عثمانی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،احتجاجی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی سفارتی محاذ پر آج بھی متحرک ہیں جماعت اسلامی پاکستان او ل روز سے کشمیریوں کی پشتیبان ہے کشمیریوں کو پاکستانی قوم اور ریاست سے کوئی گلہ نہیں لیکن حکمرانوں کو رویہ تشویشناک ہے انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش میں آج بھی جماعت اسلامی قربانیاں پیش کررہی ہے 16دسمبر 1971میں البد ر اور الشمس کے جوانوں نے قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کی جماعت اسلامی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ،انہوں نے کہاکہ کشمیری زندگی کے آخرے لمحے اور خون کے آخری قطرے تک اپنی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے میں پلوامہ کے شہداء ،ننھی آصفہ اور مقبوضہ کشمیر کے پرعزم نوجوانوں اور اﷲ کے بھروسے پر یہ کہتا ہوں کہ کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا ،انہون نے کہاکہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں پاکستان کو سر سبز وشاداب رکھنے والے دریاؤں میں کشمیریوں کا خون بھی شامل ہے اسلام آباد میں بیٹھے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،جماعت اسلامی کی کال پر پورے آزادکشمیر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے مظاہرین نے بھارت مخالف نعرے لگائے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر