{AF}
کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی ہماری بڑی طاقت ہے اس کو اگر صیح معنوں میں برؤے کار لایا جائے تو بھارت سفارتی محاذ پر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوسکتا ہے ، عبدالرشید ترابی{/AF}
جدہ( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہو چکی ہے ان مظالم کو اور کشمیری تاریخی قربانیوں سے دنیا کو آگاہ کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے،دنیا بھر میں پھیلے ہوئے لاکھوں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی ہماری بڑی طاقت ہے اس کو اگر صیح معنوں میں برؤے کار لایا جائے تو بھارت سفارتی محاذ پر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوسکتا ہے ،مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جماعتی ،علاقائی اور مسلکی دائروں سے بلند ہو کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ،عالمی سطح پر کشمیریوں کی ہر سرگرمی مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائیوں کے لیے حوصلے بلند کرنے کاباعث ہوتی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے کشمیر کمیٹی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ بھارتی پروپیگنڈے کے توڑ اور اصل حقائق سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لی تارکین وطن اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ،خصوصاً نوجوانوں کو اہداف دیئے جائیں تا کہ وہ اس کا م کو لے کر نکلیں،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں حریت قائدین کا مشترکہ مزاحمتی پلیٹ فارم سے ہی کلینڈر جاری کیا جاتا ہے جس کے تحت پروگرامات ہوتے ہیں اسی طرح آزادکشمیر میں کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے پلیٹ فارم سے حق خودارادیت کے ایجنڈے پر ہم متحد اور متفق ہیں ،انہوں نے کہاکہ پاکستانی قو م کشمیریوں کی حقیقی پشتیبان ہے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا موقف خوش آئند ہے لیکن کشمیر کے حوالے سے بھرپور اور جارحانہ سفارتی مہم حالات کا تقاضا ہے ،او آئی سی کا سربراہی اجلاس منعقد کرنے کے علاوہ سلامتی کونسل کا اجلاس بھی بلایا جائے تا کہ ہندوستان کے خلاف کارروائی ہو سکے انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے ہمیشہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے ہر آزمائش میں سعودی عرب نے ہمارا ساتھ دیاہے یہاں پر سعودی قوانین کی پابندی کی جائے ۔