کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارا ہدف ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidکشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارا ہدف ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارا ہدف ہے،دنیا کے سارے نظام فیل ہوچکے انسانیت کو متبادل نظام کی ضرورت ہے اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام میں ہی انسانیت کی فلاح ہے ،عرب کے گھٹا ٹوپ اندھیر میں جب نبی پاک ؐ نے دعوت الیٰ کے ذریعے اپنی جدوجہد کا آغاز کیا تو وہ روشنی کا مینارہ بن گیا، ماڈل اسلامی فلاحی ریاست قائم رہتی دنیا تک کے لیے مشعل راہ ہے ،جماعت اسلامی ویژن2030کو لے کر نکلی ہے عوا م جماعت اسلامی کے دست وبازو بنیں،قرآن ذریعہ نجات ہے،جماعت اسلامی میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں معاشرے کے اچھے افراد کو جماعت میں شامل کریں اپنی تنظیم کو مضبوط کریں ،ان خیالات کااظہا انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام م نئے شامل ہونے والے افراد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر حلقہ 4راولاکوٹ سے سردار امجد خان،نیلم سے انجینئر حبیب الرحمان سمیت اشفاق عباسی کی قیادت میں غربی باغ سے سینکڑوں افراد نے جماعت میں شمولیت اختیار کی ،تقریب سے امیر جماعت اسلامی دھیرکوٹ عبید الرحمان عباسی،امیر ضلع راولپنڈی صالح طاہر ،تسنیم عالم منظر سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ یہ قافلہ نبی پاک ؐ کے مشن کو لے کر چلنے والا قافلہ ہے سید مودودی ؒ نے جب اس تحریک کاآغاز کیا تو 70افراد کی ٹیم تھی و اب کروڑوں افراد پر مشتمل دین کے غلبے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی دعوت کسی شخصیت،جماعت یا کسی فرد کی طرف نہیں بلکہ بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اﷲ کی غلامی اختیار کرانا ہے جو نبی پاک ؐ کی افضل ترین سنت ہے ،روزانہ قرآن کا مطالعہ کریں ،سیرت النبی ؐ اور سیرت صحابہ ؓ،سیرت صلحاء کا مطالعہ کریں اپنی زندگی میں تبدیلی لائیں مطالعے کے کلچر کو عام کریں ،جماعت اسلامی کے کارکنان عوامی مسائل اجاگر اور ان کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں،تھانے کچہریاں خوف کا منظر پیش کررہے ہیں جہاں غریب کی داد رسی نہیں ہوتی جماعت اسلامی کے کارکنان غریبوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ سے اپنا کردار ادا کرتے چلے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر