عالمی برادری بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دے کر اس کے خلاف کارروائی کرے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiعالمی برادری بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دے کر اس کے خلاف کارروائی کرے،عبدالرشید ترابی {/AF}

مکہ مکرمہ( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دے کر اس کے خلاف کارروائی کرے،ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں غیر اعلانیہ جنگ مسلط کر کے مسلمانوں کا قتل عام کررہا ہے ،اقوام متحدہ اپنے وعدے کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق دلائے،بھارت ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے حکومت پاکستان قائد اعظم کے سٹینڈنگ آرڈر پر عمل درآمد کروائے ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تمام پیش کشوں کو ہندوستان نے نہ صرف مسترد کیا بلکہ دھمکیاں دیں ،ہندوستان مسئلہ کشمیر کے دو طرفہ حل میں سنجیدہ نہیں عالمی برادری مداخلت کرے،او آئی سی فیکٹ فائنڈنگ مقبوضہ کشمیر بھیجے اگر ہندوستان جانے کی اجازت نہ دے تو ہندوستان کے ساتھ سیاسی،سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کیا جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے عالمی راہنماؤں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ مسلم ریاستیں اپنے تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے یورپی یونین کی طرح مشترکہ پارلیمنٹ،کرنسی،منڈی اور دفاع کے میدان میں اتحاد پیدا کریں،ہمارے اتحاد ہی سے دیرینہ مسائل حل ہوں گے ،باہمی اختلافات ختم کیے جائیں دشمن ان سے فائد ہ اٹھا رہا ہے ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان نے کشمیریوں کی معیشت تباہ کر دی ہے اس لیے او آئی سی کشمیر ریلیف فنڈ کو متحرک کرے ،بے کس اور بے بس کشمیریوں کی مدد کی جائے ،انہوں نے کہاکہ مشرقی تیمور ،جنوبی سوڈان پر اقوام متحدہ کی قراردادیں نافذ ہو سکتیں ہیں تو کشمیر پر ان قراردادوں پر عمل درآمد کیوں نہیں کروایا جاتا ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا ہو رہی ہے آزادکشمیر اور لاکھوں کشمیری مہاجرین پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم ہیں وہ آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی قیادت سے مشاورت کے بعد سیز فائر لائن پاؤں تلے روند کر اپنے بھائیوں کی مدد کرنے پر مجبور ہوں گے ،انہوں نے کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جدوجہد کررہے ہیں ہندوستان ریاستی دہشت گردی کے ذریعے ان کا قتل عام کررہا ہے ،انہوں نے کہاکہ 70برسوں میں ہندوستان نے 5لاکھ کشمیریوں کو شہید 25لاکھ کو ہجرت کرنے پر مجبور کردیا ہزاروں گمنام قبروں کے انکشافات آئے روز ہورہے ہیں نوجوانوں کو لاپتہ کر کے جعلی مقابلوں میں شہید کر کے اجتماعی قبروں میں دفنایا جا رہا ہے ان حالات میں عالمی برادری کی خاموشی ہندوستان کو مزید مظالم کی شہ دے رہی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر