آج پورے آزادکشمیر،گلگت بلتستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے جائیں گے ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid آج پورے آزادکشمیر،گلگت بلتستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے جائیں گے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے اعلان کیا ہے کہ آج پورے آزادکشمیر،گلگت بلتستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے جائیں گے ،ملت اسلامیہ جموں وکشمیر اپنے مظلوم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرے ،5لاکھ انسانی جانیں آزادی پر قربان کرنے والوں کو آزاد ہونے سے کوئی طاقت روک نہیں سکتی ،ہندوستانی ریاستی دہشت گردی کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،اسلامی ممالک او آئی سی کے پلیٹ فارم سے کشمیریوں کی زندگیوں کو بچانے اور ان کو حق دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان نے غیر اعلانیہ جنگ مسلط کر رکھی ہے درجنوں کشمیریوں کو آئے روز شہید سینکڑوں زخمی اوربینائی سے محروم کیا جارہا ہے ،نریندر مودی آ ر ایس ایس کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے مقبوضہ کشمیر سے مسلمانوں کا صفایا کر کے ہندوآباد کرنے کے منصوبے کی جانب گامزن ہیں ،مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے قتل عام کیا جا رہا ہے ،حکومت پاکستان اپنا کردار ادا کرے،انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے مظالم انتہاکو چھو رہے ہیں آزادکشمیر اورمقبوضہ کشمیر کی قیادت سر جوڑ کر بیٹھے اور منخوس سیز فائر لائن کو اپنے پاؤں تلے روند ڈالے ،انہوں نے کہاکہ ہمارے آباؤاجداد نے ٹوپی دار بندوقوں اور کلہاڑیوں سے یہ خطہ آزاد کروایا ہے بقیہ کشمیر کی آزادی کو یقینی بنائیں گے ،انہوں نے کہاکہ بیس کیمپ کی حکومت حقیقی کردار ادا کرے اور حکومت پاکستان فیصلہ کن کردار ادا کرنے کے لیے روڈ میپ دے ،ہندوستان کے چہرے کو بے نقاب کرنے کے لیے اور عالمی حمایت حاصل کرنے کے لیے وزیر اعظم پاکستان عمران خان خود اہم ممالک کے دارالحکومتوں کا دورہ کریں اور اپنے سفراء کو ہدایات جاری کریں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لائیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر