{AF}
عبدالرشید ترابی او آئی سی کے ہیڈکواٹر پہنچ گئے کشمیرکی تازہ ترین صورت حال پر کردار ادا کرنے کا مطالبہ {/AF}
عبدالرشید ترابی او آئی سی کے ہیڈکواٹر پہنچ گئے کشمیرکی تازہ ترین صورت حال پر کردار ادا کرنے کا مطالبہ جدہ( پ ر) کنونیئرکل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی او آئی سی کے ہیڈ کواٹر پہنچ گئے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورت حال پر کردار ادا کرنے کا مطالبہ ،او آئی سی ہیڈکواٹر کے دورے کے موقع پر او آئی سی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نعیم الحق سے اہم ملاقات کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی انتہا کر دی ہے ،کشمیریوں پر ظلم رکوانے اور انہیں حق خودارادیت کے حصول کے لیے او آئی سی موثر اقدامات کرے ،او آئی سی کا سربراہی اجلاس کشمیر پر طلب کیا جائے فیکٹ فائنڈنگ مشن فوری مقبوضہ کشمیر بھیجا جائے ،او آئی سی کی سطح پر بین الاقوامی انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھارت سے تجارتی اور سفارتی دباؤ کا اہتمام کیا جائے ،اقوام متحدہ اور او آئی سی کی ذمہ داری ہے کہ وہ حالیہ پلوامہ کا قتل عام بین الاقوامی برادری کے لیے بڑا چیلنج ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی کے بین الاقوامی انسانی حقوق کمیشن کا بھی اجلا س طلب کیا جائے اس موقع پر او آئی سی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نعیم الحق نے او آئی سی کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اہم مسئلہ ہے او آئی سی کی سطح پر مشاورت کے ساتھ آپ کی تجاویز پر اقدامات کا وعدہ کرتا ہوں ،انہوں نے کہاکہ او آئی سی حالیہ دلخراش واقعات پر تشویش کااظہار کرنے کے ساتھ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور حمایت کرتی رہے گی ،ہماری کوشش سے کشمیر پر ایک فعال رابطہ گروپ کے قیام اور حریت کانفرنس کو مبصر کا درجہ دیا گیا ،انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر کشمیر حل طلب مسئلہ ہے جنوبی ایشیا کے امن بقاء اور خوشحالی کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے ۔