{AF}
نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کررہا ہے، عبدالرشید ترابی {/AF}
اسلام آباد( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ایسام کے زیر اہتمام ترکی میں ہونے والی عالمی کانفرنس کے موقع پر دنیا کے 40ممالک کے 200سے زائد مندوبین نے کشمیر پر متفقہ قرار منظور کی جو اہم پیش رفت ہے ،ہماری اس متفقہ قرارداد سے بین الاقوامی سطح پر جو ہماری حمایت کا عنصر پیدا ہوتا ہے اس کو زائل کرنے کے لیے ہندوستان کے سفارت پہلے سے زیادہ متحرک ہو جاتے ہیں وہ ان ممالک کے سفراء اور پارٹیوں کے سربراہان سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر کے ان کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس لیے حکومت پاکستان اور وزارت خارجہ اس کا فالو اپ کرے تا کہ مسئلہ کے حوالے سے ہمیں حمایت مل سکے ،نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کررہا ہے پاکستان کی ہر پیش کش کا منفی جواب دے رہا ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم دارالحکومتوں کا خود دورہ کریں اور دیگر ممالک میں پارلیمانی وفود روانہ کریں،وفود میں حریت کانفرنس اورآزادکشمیر اسمبلی کے ممبران بھی شامل ہوں،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے کامیاب دورہ ترکی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ عالمی سطح پر کشمیریوں کے لیے حمایت موجود ہے دنیا کے جن ممالک میں کشمیری اور پاکستان کمیونٹی آباد ہے وہ بھی بڑا اثاثہ ہیں ان کی کوششوں اور کاوشوں کو منظم کر کے سمت دینے کی ضرورت ہے اسی طرح وزارت خارجہ متحرک اور فعال کردار ادا کرے اور حکومت دنیا بھر میں اپنے سفراء کو ہدایات جاری کریں کہ وہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں ،انہوں نے کہاکہ تجربات سے ثابت ہو تا ہے کہ جب بھی کسی انٹرنیشنل سطح پر کوئی کانفرنس ہوتی ہے تو ہماری کوشش ہوتی ہے کہ کشمیر کے حوالے سے قرار داد پاس کروائی جائے اور حمایت حاصل کی جائے مگر اس کے فوری بعد ہندوستان کے سفارت کار متحرک ہوجاتے ہیں اور وہ ہماری ان کوششوں کو رائیگاں کرنے کے لیے لابنگ شروع کردیتے ہیں اس کے توڑ کے لیے حکومت پاکستان اپنے سفراء کو متحرک کرے تا کہ اس حمایت کو مزید تقویت دینے کے لیے فالو اپ کرے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پوری کشمیری قیادت حکومت پاکستان سے مطالبہ کررہی ہے کہ وہ ایک نائب وزیر خارجہ کا تقررکرے جس کا کام صرف مسئلہ کشمیر اجاگرکرنا ہو وہ روزانہ کی بنیاد پر ہ۲ونے والے قتل عام اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو منظر عام پرلائیں اور عالمی ضمیر کو جھنجوڑیں تا کہ ہندوستان کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ترکی میں کشمیر پر ایک بڑی عالمی کانفرنس منعقد کی جائے جس کا افتتاح صدر ترکی طیب اردگان خود کریں اس حوالے سے پیش رفت ہو رہی ہے سعادت پارٹی کے صدر نے یقین دہانی کروائی ہے وہ اس حوالے اہتمام کریں گے انہوں نے کہاکہ گذشتہ سال بھی یہ کانفرنس ہونی تھی لیکن ترکی میں عام انتخابات کی وجہ سے موخر کی گئی ۔