حکومت آزادکشمیر مہاجرین جموں وکشمیر کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے، راجہ فاضل حسین تبسم

{AF}Fazal Tabassamحکومت آزادکشمیر مہاجرین جموں وکشمیر کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے، راجہ فاضل حسین تبسم {/AF}

چناری ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر مہاجرین جموں وکشمیر کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے،ان کے کیمپس اور بستیوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے ،چند ہزار مہاجرین کا کسمپرسی کی حالت میں یہاں ہونا کسی طور درست نہیں ،ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز مہاجرین کے بچوں کی وظائف،خواتین کے لیے ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز قائم کر کے انہیں ہنر مند بنا رہی ہے ،مولانا غلام نبی نوشہری کی خدمات قابل تحسین ہیں ،جماعت اسلامی مہاجرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، ان خیالات کااظہار انہوں نے ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کی طرف سے یتیم بچوں میں وظائف تقسیم کرنے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے ڈائریکٹر ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز سید سلیم شاہ سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا ،اس موقع پر یتیم بچوں کی کفالت اور ان میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا گیا ،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاضل حسین تبسم نے کہاکہ جماعت اسلامی ویژن 2030کی روشنی میں آزادکشمیر کو پرعزم،دیانتدار،جرت مند قیادت کی فراہمی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے تعلیم،صحت،خدمت خلق کو شعار بنا کر آزادکشمیر کی ہر بستی کوچے میں پہنچیں گے اور ویژن2030کی روشنی میں یہاں کے عوام کو ہنر مند بنائیں گے ،جماعت اسلامی وارڈ کی سطح تک خوشخال کشمیر پروگرام کے ذریعے آگاہی مہم چلائے گی آزادکشمیر میں زیتوں کے پودے کاشت کروانے کے لیے تربیت کا اہتمام کرے گی تا کہ آزاد خطہ خوشحالی اور خود کفالت کی طرف بڑھے ،دریں اثناء راجہ فاضل حسین تبسم نے حلقہ 5کے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وارڈ کی سطح تک اپنی تنظیم کو منظم کریں معاشرے کے اچھے افراد کو جماعت میں شامل کریں اس موقع پر سفیر مغل کو اراکین جنرل کونسل کی مشاورت سے امیر حلقہ 5مقرر کیا گیا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر