{AF}
عبدالرشید ترابی کی رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسٰی سے اہم ملاقات،مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال {/AF}
عبدالرشید ترابی کی رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسٰی سے اہم ملاقات،مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کشمیری حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہدکررہے ہیں جس کی ضمانت عالمی برادری نے دے رکھی ہے،عبدالرشید ترابی کشمیری امت مسلمہ کا حصہ ہیں ان کا حق دلانا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسٰی مکہ مکرمہ(پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹر ی جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسٰی سے اہم ملاقات کی،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا اور کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں جس کی ضمانت عالمی برادری نے دے رکھی ہے ،ہندوستان کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزا دے رہا ہے پوری امت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کی مدد کرے اور ان کو حق دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،ہندوستان کی معیشت کا 70فیصد انحصار اسلامی ممالک پر ہے اگر اسلامی ممالک بھارت سے سفارتی ،سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کا اعلان کر یں تو کشمیر دنوں میں آزاد ہوسکتا ہے ،کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کے دیرینہ مسائل ہیں دونوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہیں پوری امت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان دونوں مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،عبدالرشید ترابی نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ امت کے مسائل اور ان کے حل کے لیے اقدامات کیے کانفرنسز کا اہتمام کیا ،سعودی عرب کاکشمیر اور فلسطین کے مسائل کے حل کے لیے بڑا اہم کردار رہا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں وہ فعال کردار ادا کر ے اس موقع پر رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسٰی نے عبدالرشید ترابی کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ کشمیری امت مسلمہ کا حصہ ہیں یہ امت پر انسانیت کا مسئلہ ہے عالمی برادری اپنے وعدے کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے،ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں کشمیری اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ہندوستان کشمیر میں مظالم بند کرے اور کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کرے ،عبدالرشید ترابی رابطہ عالم اسلامی کی دعوت پر مکہ مکرمہ میں کانفرنس میں شریک ہیں وہ کانفرنس میں کشمیریوں کی نمائندگی کررہے ہیں۔