کشمیری عوام بے سروسامانی کے عالم میں آزادی کی صبح تک اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi کشمیری عوام بے سروسامانی کے عالم میں آزادی کی صبح تک اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، عبدالرشید ترابی  {/AF}

استنبول( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام بے سروسامانی کے عالم میں آزادی کی صبح تک اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں،کشمیری عوام کو بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا ہے ،8لاکھ بھارتی فوج کی سنگینوں کے سائے میں کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کے جذبہ سے سرشار ہے ،پلیٹ گنوں سے ہزاروں نوجوان اپنی بینائی سے محروم ہو چکے ،ہزاروں گمنام قبروں کا انکشاف ہو رہا ہے،نوجوانوں کو لاپتہ کر کے شہید کیا جارہا ہے،علاقوں کا محاصرہ کر کے گھروں کو نذر آتش ،مال و اسباب لوٹا جا رہا ہے بستیوں کی بستیاں تا راج کی جارہی ہیں ،فصلیں اور باغات تباہ کیے جارہے ہیں عالمی برادری نے مداخلت نہ کی تو جنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے جس کی تمام تر ذمہ داری عالمی برادری پر ہوگی کشمیریوں نے عالمی برادری کے کہنے پر 1947ء میں ہتھیار رکھے تھے ڈالے نہیں تھے،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ ترکی کے دوران میڈیا چنیلز کو انٹرویوز،اسلامی تحریکوں کے قائدین ،اہل دانش اور حکومتی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے ترکی کے اہم میڈیا ہاؤسز کا دورہ کیا اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ان کو بریف کیایا د رہے کہ عبدالرشید ترابی ترک حکومت کی دعوت پر استنبول میں عالمی کانفرنس میں شرکت کی اور مسئلہ کشمیر پر خطاب کیا اور قرارداد منظور کروائی ،اس موقع پر عالمی اسلامی تحریکوں کے نمائندوں،حکومتی نمائندوں،اہل دانش نے کشمیریوں کے حق خوداردیت کی بھرپور حمایت کی اس موقع پر عبدالرشید ترابی کی تحریک پر کانفرنس میں یہ فیصلہ ہوا کہ آئندہ کشمیر کے ایام کو بین الاقوامی سطح پر منایا جائے 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اقوام متحدہ اپنا دہرا معیار ترک کرے ،اقوام عالم کو عدل و مساوات کے فارمولے پر عمل پیرا ہونا ہوگا،ورنہ دنیا میں خون کی ندیاں بہتی رہیں گی انہوں نے کہاکہ دنیا میں ہر جگہ مسلمان مظلومیت کی تصویر بن چکے ہیں کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے دنیا کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے ،پاکستان نے عالمی امن کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اب وقت آگیا ہے کہ دنیا اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کے حقیقی مسئلہ مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے ،دورے کے دوران سعادت پارٹی کے صدر تمل کرم اﷲ اوگلوسمیت اہل حکومتی شخصیات،ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتیں ہوئیں،وفد میں ڈاکٹر غلام نبی فائی،نذیر قریشی نے امریکہ اور یورپ میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیوں کی تفصیلات رکھیں سعادت پارٹی اور اسلامی تحریکوں کے قائدین سے مطالبہ کیا کہ اپناموثر کردار ادا کریں،تحریک کشمیر برطانیہ کے راہنما ڈاکٹر ظفر قریشی،ڈاکٹر اشفاق،راجہ خالد محمود خان بھی موجود تھے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر