{AF}
ہمارا سب سے بڑا اعزاز محمد رسول ﷲﷺ کے امتی ہونا ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا اعزاز محمد رسول ﷲ ؐ کے امتی ہونا ہے،قرآن عظیم الشان ہمارے لیے مکمل دستور حیات ہے،امت نے قرآن کو چھوڑا جس کی وجہ سے ذلت و رسوئی میں گری ہوئی ہے ،خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کے بچے حفاظ ہیں ،ہماری اصل کامیابی ہی قرآن وسنت کے نظام میں مضمر ہے ،دین اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے ،جب امت نے قرآن وسنت کے نظام کو مضبوطی سے پکڑا تو یہ عروج پر تھی مگر جب امت نے قرآن وسنت کو چھوڑ ا تو پستی میں جا گری،ان خیالات کااظہارانہوں نے مسجد الکوثر پوٹھی بالا میں دستار بندی کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ ہمارا سب سے بڑا اعزاز محمد رسول ﷲ ؐ کے امتی ہونا ہے ،نبی پاک ؐ نے اپنی 23سال کی جدوجہد سے مدینہ کی ماڈل ریاست قائم کی جو رہتی دنیا کے لیے ایک نمونہ ہے اقامت دین کی جدوجہد جماعت اسلامی کا محور ہے ،علماء کرام فرقوں اور مسالک کے بجائے ﷲ کی طرف بلائیں جماعت اسلامی کی دعوت کسی فردیا جماعت کی نہیں بلکہ بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر صرف ﷲ کی غلامی میں لانا ہے ،آج وقت کا طاغوت اپنے پورے وسائل کے ساتھ نوجوانوں کو ہدف بنائے ہوئے ہے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ نے ہمارے نوجوان کو ہدف بنایا ہے والدین اپنے بچوں کی نگرانی کریں انہیں بھرپور وقت دیں،مغربی تہذیبی یلغار کے نشانے پر نوجوان ہیں ان کی اخلاقی تربیت کا اہتمام کریں، اپنے گھر میں اسلامی ماحول اور کلچر کو عام کریں مطالعہ کا اہتمام کریں روزانہ 30منٹ قرآن کا مطالعہ کریں،سیرت النبی ؐ اور سیرت صحابہ کا مطالعہ کریں ،قرآن سے اپنا تعلق مضبوط اورفرقہ واریت سے بالاتر ہو کر ایک امت واحدہ بنیں،جماعت اسلامی ویژن 2030کو لے کر نکلی ہے جہاں نوجوانوں کے لیے باعزت روزگار،یکساں انصاف،علاج ،میرٹ کی بالادستی ہو گی انہوں نے کہاکہ جب ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں تبدیلی لائیں گے تو تب ہی یہ معاشرہ تبدیل ہو گا ۔