حکومت پاکستان گلگت بلتستان کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل کشمیری قیادت اور حریت کانفرنس کو اعتماد میں لے، ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidحکومت پاکستان گلگت بلتستان کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل کشمیری قیادت اور حریت کانفرنس کو اعتماد میں لے، ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ حکومت پاکستان گلگت بلتستان کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل کشمیری قیادت اور حریت کانفرنس کو اعتماد میں لے،ہم گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے بھرپور حامی ہیں جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر واحد ریاستی جماعت ہے جو آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک نظم کے تحت کا م کررہی ہے ،ان کے حقوق کے حوالے سے متحرک کردار ادا کیا ،آل پارٹیز کانفرنس منعقد کیں ،حکومت پاکستان کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت کشمیری قیادت اور حریت کانفرنس کو اعتماد میں لے اور گلگت بلتستان کے عوام کوآزاد حکومت کی طرز کا نظام دیا جائے دونوں خطوں کے درمیان آئینی تعلق قائم ہو اور ریاستی تشخص برقرار رہے ،گلگت بلتستان کے عوام کو زیادہ سے زیادہ حقوق دیں کوئی ایسی بے تدبیری نہ کی جائے جس سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف کمزور ہو ، ہندوستان جغرافیائی تبدیلی کر رہا ہے حکومت پاکستان نے بے تدبیری کی تو تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کی سلامتی کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا ،ا ن خیالات کااظہار انہوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،دریں اثناء ڈاکٹر خالد محمود خانے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم کے والدین کے ایثال ثواب کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا دعائیہ تقریب سے راجہ جہانگیر خان نائب امیرجماعت اسلامی آزادکشمیر،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم،محمد سرور خان،راجہ عمیر میر سمیت دیگر راہنماؤں نے خطاب کیا ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ جماعت اسلامی ویژن2030کو لے کر نکلی ہے انشاء اﷲ 2030تک ہم آزاد خطے کوجرت مند،دیانتداراورپرعزم قیادت فراہم کر کے ماڈل اسلامی ریاست کی طرف پیش رفت کریں گے والدین نے مشکل ترین حالات میں اپنی اولا د کی پرورش کی ،اپنے خاندانوں کے اجتماعات کر کے انہیں تحریک اسلامی کے ساتھ جوڑیں اپنے گھروں کے مورچوں کو مضبوط کریں والدین کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کے ماں باپ ہیں ،نوجوان نسل اپنے والدین کا اکرام کرے ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ایسے والدین ہم سب کے لیے باعث تقلید ہیں جن کے جوان سال بیٹے پی ایچ ڈی سکالر تحریک آزادی کشمیر میں اپنا خون پیش کررہے ہیں انجینئرز،ڈاکٹرز،پروفیسرز تحریک میں قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کررہے ہیں ،ہندوستان پیلٹ گنوں سے نوجوانوں کو بنیائی سے محروم کررہا ہے ،فلسطین،کشمیر،عراق،شام اور افغانستان میں لاکھوں مائیں اپنے جوان سال بچوں کو قربان کر چکیں ،جماعت اسلامی کے کارکنان درخشندہ روایات کے امین ہیں ہماری دعوت بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اﷲ کی غلامی کی طرف بلانا ہے جن مقصد کے لیے 1947ء میں ہمارے آباؤاجداد نے جدوجہد کی تھی اس خطے میں اسلامی نظام کا قیام وہ ابھی تشنہ تکمیل ہے بیس کیمپ کی حکومت کو قائد اعظم کی کشمیر پالیسی کا احیاء کرنا چاہیے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر