عصام کے زیر اہتمام استنبول میں انٹرنیشنل کانفرنس سے عبدالرشید ترابی کا خطاب

{AF}abdul rasheed turabiعصام کے زیر اہتمام استنبول میں انٹرنیشنل کانفرنس سے عبدالرشید ترابی کا خطاب {/AF}

عصام کے زیر اہتمام استنبول میں انٹرنیشنل کانفرنس سے عبدالرشید ترابی کا خطاب استاذ رجانی قوطان صد ر عصام،عبدالحمید گل وزیر قانون ترکی،تمل کرم اﷲ اوگلو صدر سعادت پارٹی سمیت دیگر عالمی راہنماؤں نے خطاب کیا،بین الاقوامی کانفرنس میں دنیا بھر کے 30ممالک سے اہم حکومتی شخصیات،ممبران پارلیمنٹ،انسانی حقوق ،اہل دانش کی شرکت،کشمیر سے ڈاکٹر غلام نبی فائی ،نذیر قریشی اور راجہ خالد محمود خان نے کانفرنس میں شرکت کی استنبول( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیر جنوبی ایشیاء کا دیرینہ اور سلگتا مسئلہ ہے ،70سال سے زائد عرصہ سے کشمیر اپنے بنیادی حق سے محروم ہیں،بین الاقوامی برادری نے کشمیری عوام سے کیا وعدہ پورا نہیں کیا ،اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی کشمیریوں کو حق خودارادیت نہ دلا سکیں ،OICنے قراردادوں سے آگے بڑھ کر اقدامات نہ کیے جس کی وجہ سے ہندوستان کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے انٹرنیشنل کانگریس آف دی مسلم کمیونٹیز کے زیر اہتمام 27ویں سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے استاذ رجانی قوطان صد ر عصام،عبدالحمید گل وزیر قانون ترکی،تمل کرم اﷲ اوگلو صدر سعادت پارٹی سمیت دیگر عالمی راہنماؤں نے خطاب کیا کانفرنس سے کشمیر سے ڈاکٹر غلام نبی فائی ،نذیر قریشی اور راجہ خالد محمود خان نے کانفرنس میں شرکت کی ،بین الاقوامی کانفرنس میں دنیا بھر کے 30ممالک سے اہم حکومتی شخصیات،ممبران پارلیمنٹ،انسانی حقوق ،اہل دانش نے شرکت کی ،شرکاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ OICقراردادوں سے آگے بڑھ کر ہندوستان کے خلاف تجارتی اور سفارتی تعلقات پر بھی نظر ثانی کرے تا کہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حاصل مل سکے ،70سالوں سے کشمیری اپنے بنیادی حق حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ترکی عوام کی طرف سے کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی حمایت ہمارے لیے بڑے حوصلے اور استقامت کی بات ہے ،تمام اسلامی تحریکوں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے ہر فورم پر کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی روز مرہ کا معمول ہے ،ہندوستان کی انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اپنی مسلم دشمن پالیسیوں پر عمل در آمد کرتے ہوئے کشمیر کے مسلم تشخص کو پامال کرنے کے در پہ ہے ،قائدین حریت سید علی گیلانی،شبیر شاہ ،یاسین ملک،میر واعظ عمرفاروق سمیت دیگر قائدین حریت قیدوبند اور بنیادی حقوق کی پامالی کا سامنا کررہے ہیں اس موقع پر کانفرنس کشمیریوں کے لیے امید اور حوصلے کا پیغام ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر